مسند الحميدي
أَحَادِيثُ يَعْلَى بْنِ أُمَيَّةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -- سیدنا یعلیٰ بن امیہ رضی اللہ عنہ سے منقول روایات

حدیث نمبر 808
حدیث نمبر: 808
808 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا عَمْرٌو، قَالَ: أَخْبَرَنِي عَطَاءٌ، قَالَ: أَخْبَرَنِي صَفْوَانُ بْنُ يَعْلَي، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: كُنَّا مَعَ النَّبِيِّ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِالْجِعْرَانَةِ، فَأَتَاهُ رَجُلٌ وَعَلَيْهِ مُقَطَّعَةٌ يَعْنِي جُبَّةً وَهُوَ مُتَضَمِّخٌ بِالْخَلُوقِ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنِّي أَحْرَمْتُ بِالْعُمْرَةِ وَهَذِهِ عَلَيَّ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا كُنْتَ تَصْنَعُ فِي حَجِّكَ؟» ، فَقَالَ: كُنْتُ أَغْسِلُ هَذَا الْخُلُوقَ، وَأَنْزِعُ هَذِهِ الْمُقَطَّعَةَ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَا كُنْتَ صَانِعًا فِي حَجِّكَ فَاصْنَعْهُ فِي عُمْرَتِكَ»
808-صفوان بن یعلیٰ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جعرانہ کے مقام پر موجود تھے۔ ایک شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ اس نے جبہ پہنا ہوا تھا۔ اور وہ خوشبو میں لتھڑا ہوا تھا۔ اس نے عرض کی: یا رسول اللہ ( صلی اللہ علیہ وسلم )! میں نے عمرے کا احرام باندھ لیا ہے اور یہ پہنا ہوا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم نے حج کرنا ہوتا، تو تم کیا کرتے؟ اس نے عرض کی۔ پھر میں اس خوشبو کو دھولیتا اور اس قبے کواتا ر دیتا (اور ان سلا لباس پہنتا) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو تم نے اپنے حج میں کرنا ہوتا ہے۔ وہی اپنے عمرے میں کرو۔


تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1536، 1789، 1847، 4329، 4985، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1180، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3778، 3779، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2667، 2708، 2709، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1819، والترمذي فى «جامعه» برقم: 835، 836، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 9189، 9190، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 18231 برقم: 18247»
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:808  
808-صفوان بن یعلیٰ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں: ہم لوگ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ جعرانہ کے مقام پر موجود تھے۔ ایک شخص آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا۔ اس نے جبہ پہنا ہوا تھا۔ اور وہ خوشبو میں لتھڑا ہوا تھا۔ اس نے عرض کی: یا رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وسلم)! میں نے عمرے کا احرام باندھ لیا ہے اور یہ پہنا ہوا ہے، تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تم نے حج کرنا ہوتا، تو تم کیا کرتے؟ اس نے عرض کی۔ پھر میں اس خوشبو کو دھولیتا اور اس قبے کواتا ر دیتا (اور ان سلا لباس پہنتا) تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: جو تم نے اپنے حج میں۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:808]
فائدہ:
اس سے ثابت ہوا کہ محرم اپنے کپڑوں سے تین بارخوشبو کو دھوئے گا حیسا کہ بخاری: 1536 میں صراحت ہے۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 809