مسند الحميدي
حَدِيثُ يَعْلَى بْنِ مُرَّةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -- سیدنا یعلیٰ بن مرہ رضی اللہ عنہ سے منقول روایات

حدیث نمبر 841
حدیث نمبر: 841
841 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَفْصٍ، عَنْ يَعْلَي بْنِ مُرَّةَ، قَالَ: أَبْصَرَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأنَا مُتَخَلِّقٌ، فَقَالَ لِي: «يَا يَعْلَي، أَلَكَ امْرَأَةٌ؟» ، فَقُلْتُ: لَا، قَالَ: «فَاغْسِلْهُ وَلَا تَعُدْ، ثُمَّ اغْسِلْهُ وَلَا تَعُدْ» قَالَ يَعْلَي: «فَغَسَلْتُهُ وَلَا أَعُودُ، ثُمَّ غَسَلْتُهُ وَلَا أَعُودُ، ثُمَّ غَسَلْتُهُ وَلَا أَعُودُ»
841- سیدنا یعلیٰ بن مرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے ملاحظہ فرمایا، میں نے مخصوص قسم کی خوشبولگائی ہوئی تھی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے دریافت کیا: اے یعلیٰ! کیا تمہاری بیوی ہے؟ (یعنی کیا تم شادی شدہ ہو) میں نے عرض کی: جی نہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پھر تم اسے دھودو اور دوبارہ نہ لگانا۔
سیدنا یعلیٰ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: تو میں نے اسے دھولیا اور دوبارہ نہیں لگایا پھر میں نے اسے دھویا اور اسے دوبارہ نہیں لگایا۔ پھر میں نے اسے دھودیا اور اسے دوبارہ نہیں لگایا۔


تخریج الحدیث: «إسناده حسن وأخرجه ابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2675، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 5136، 5137، 5138، 5139، 5140، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 9356، 9357، 9358، 9359، 9360، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2816، وأحمد فى «مسنده» ، برقم: 17824 برقم: 17826، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 17970»