مسند الحميدي
حَدِيثَا يُوسُفَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -- سیدنا یوسف بن عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ سے منقول روایات

حدیث نمبر 893
حدیث نمبر: 893
893 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا ابْنُ أَبِي الْهَيْثَمِ الْكُوفِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ يُوسُفَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ، يَقُولُ: «سَمَّانِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُوسُفَ»
893- سیدنا یوسف بن عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا نام یو سف رکھا تھا۔


تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه أحمد فى «مسنده» برقم: 16666، 16667، 16669، 24359، 24360، 24361، والترمذي فى «الشمائل» ‏‏‏‏ برقم: 339، والطبراني فى "الكبير" برقم: 729، 730، 731، 733، 734»
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:893  
893- سیدنا یوسف بن عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا نام یو سف رکھا تھا۔ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:893]
فائدہ:
بچے کی پیدائش پر کسی معزز انسان کوحق دینا چاہیے کہ وہ بچے کا اچھا سا نام رکھے۔ انبیاء و رسولوں علیہم السلام کے نام پر نام رکھنا مسنون ہے، اور سب سے اچھے نامعبداللہ اور عبدالرحمن ہیں، افسوس کہ برے نام آج کل عام ہو رہے ہیں، جن پر خاص توجہ کی ضرورت ہے، اور ان کی اصلاح کی کوشش کرنی چاہیے۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 892