مسند الحميدي
حَدِيثُ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -- سیدنا ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ سے منقول روایات

حدیث نمبر 899
حدیث نمبر: 899
899 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: سَمِعْتُ الزُّهْرِيَّ، يَقُولُ: أَخْبَرَنِي أَبُو إِدْرِيسَ الْخُولَانِيُّ، عَنْ أَبِي ثَعْلَبَةَ الْخُشَنِيِّ: «أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نَهَي عَنْ أَكْلِ ذِي نَابٍ مِنَ السَّبُعِ» ، قَالَ الزُّهْرِيُّ: «وَلَمْ أَسْمَعْ هَذَا الْحَدِيثَ حَتَّي أَتَيْتُ الشَّامَ»
899- سیدنا ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر نوکیلے دانتوں والے درندے کا گوشت کھانے سے منع کیا ہے۔
زہری کہتے ہیں: میں نے یہ حدیث نہیں سنی تھی یہاں تک کہ جب میں شام آیا (تو وہاں میں نے یہ حدیث سنی)

تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5527، 5530، 5780، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1932، 1936، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4846، 5279، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 4336، 4337، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3802، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1477، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2023، 2024، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3232، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 19412، 19413، 19414، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18012، 18015»
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:899  
899- سیدنا ابوثعلبہ خشنی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر نوکیلے دانتوں والے درندے کا گوشت کھانے سے منع کیا ہے۔ زہری کہتے ہیں: میں نے یہ حدیث نہیں سنی تھی یہاں تک کہ جب میں شام آیا (تو وہاں میں نے یہ حدیث سنی) [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:899]
فائدہ:
ناب کا معنی ہے کچلی سامنے کے چار دانتوں کے برابر والا دانت، یہ دونوں جانب ہوتے ہیں، جمع انیاب و مینوب۔ (الـقـامـوس الـوحـيـد: 1731)
السباع کا معنی ہے درندہ پھاڑ کر کھانے والا جانور، دو دانت والا جانور جو انسان اور چوپایوں کو پھاڑ کر کھاتا ہے، جیسے شیر، بھیٹر یا اور چیتا وغیرہ (القاموس الوحید: 740)۔
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ ہر وہ درندہ جو کچلی والا ہے، حرام ہے اور (صحیح مسلم: 1934) میں ہے کہ ہر وہ پرندہ جو پنجے سے شکار کرتا ہے، وہ بھی حرام ہے، اسلام میں جتنی جامعیت ہے، اتنی جامعیت کی مثال کہیں اور نہیں ملتی۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 898