مسند الحميدي
أَحَادِيثُ أَبِي جُحَيْفَةَ وَهْبٍ السُّوَائِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -- سیدنا أبى جحیفہ وہب السوائی رضی اللہ عنہ سے منقول روایات

حدیث نمبر 914
حدیث نمبر: 914
914 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا ابْنُ أَبِي خَالِدٍ، قَالَ: مَشَيْتُ مَعَ أَبِي جُحَيْفَةَ إِلَي الْجُمُعَةِ، فَقُلْتُ لَهُ:" هَلْ رَأَيْتَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: نَعَمْ، وَكَانَ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ يُشْبِهُهُ"
914-ابن ابوخالد بیان کرتے ہیں: میں سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ جمعہ کے لیے جارہا تھا میں نے ان سے دریافت کیا: کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔ سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مشابہت رکھتے ہیں۔


تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 3543، 3544، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2343، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 4814، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 8106، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2826، 2827، 3777، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19047، 19050، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 885»
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:914  
914-ابن ابوخالد بیان کرتے ہیں: میں سیدنا ابوجحیفہ رضی اللہ عنہ کے ساتھ جمعہ کے لیے جارہا تھا میں نے ان سے دریافت کیا: کیا آپ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی زیارت کی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔ سیدنا امام حسن بن علی رضی اللہ عنہما، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مشابہت رکھتے ہیں۔ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:914]
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ سیدنا حسن بن علی ﷜نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جیسے تھے۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 913