مسند الحميدي
حَدِيثُ ابْنِ بُحَيْنَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -- سیدنا ابن بحینہ رضی اللہ عنہ سے منقول روایات

حدیث نمبر 928
حدیث نمبر: 928
928 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: وَحَدَّثَنَا يَحْيَي بْنُ سَعِيدٍ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنِ ابْنِ بُحَيْنَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، بِمِثْلِهِ، إِلَّا أَنَّهُ قَالَ: «فَقَامَ فِي الَّتِي يُسْتَرَاحُ فِيهَا» وَرُبَّمَا قَالَ سُفْيَانُ: عَبْدُ اللَّهِ ابْنُ بُحَيْنَةَ، وَرُبَّمَا قَالَ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَالِكِ ابْنِ بُحَيْنَةَ
928- سیدنا ابن بحینہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے یہ روایت ایک اور سند کے ہمراہ بھی منقول ہے، تا ہم اس میں یہ الفاظ ہیں۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم اس رکعت کے بعد کھڑے ہوگئے جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے بیٹھنا تھا۔
سفیان نامی راوی بعض اوقات راوی کا نام سیدنا عبداللہ بن بحینہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: اور بعض اوقات سیدنا عبداللہ بن مالک بن بحینہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں۔


تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وانظر الحديث السابق»