مسند الحميدي
حَدِيثَا عُثْمَانَ بْنِ أَبِي الْعَاصِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -- سیدنا عثمان بن ابوالعاص ثقفی رضی اللہ عنہ سے منقول روایات

حدیث نمبر 929
حدیث نمبر: 929
929 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ قال: ثنا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ، سَمِعَهُ مِنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي هِنْدَ، سَمِعَهُ مِنْ مُطَرِّفِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الشِّخِّيرِ، قَالَ: سَمِعْتُ عُثْمَانَ بْنَ أَبِي الْعَاصِ الثَّقَفِيَّ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أُمَّ قَوْمَكَ وَاقْدُرْهُمْ بِأَضْعَفِهِمْ، فَإِنَّ مِنْهُمُ الْكَبِيرَ وَالضَّعِيفَ وَذَا الْحَاجَةِ»
929- سیدنا عثمان بن ابوالعاص ثقفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: تم اپنی قوم کی امامت کرو اور ان میں سے سب سے کمزور فرد کا حساب رکھنا، کیونکہ لوگوں میں بڑی عمر کے لوگ، کمزور لوگ اور کام کاج والے لوگ ہوتے ہیں۔


تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 468، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 423، 1608، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 727، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 671، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 1648، وأبو داود فى «سننه» برقم: 531، والترمذي فى «جامعه» برقم: 209، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 714، 987، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 2050، 5351، 5352، 5361، وأحمد فى «مسنده» برقم: 16528، 16529»
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:929  
929- سیدنا عثمان بن ابوالعاص ثقفی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: تم اپنی قوم کی امامت کرو اور ان میں سے سب سے کمزور فرد کا حساب رکھنا، کیونکہ لوگوں میں بڑی عمر کے لوگ، کمزور لوگ اور کام کاج والے لوگ ہوتے ہیں۔‏‏‏‏ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:929]
فائدہ:
اس حدیث میں ذکر ہے کہ امام کو مقتدیوں کا خیال رکھ کر نماز پڑھانی چاہیے، بعض قراء اپنی آواز میں حسن و جمال پیدا کر لیتے ہیں اور اپنے آپ کو بڑا ماہر قاری ثابت کرنے کی غرض سے لمبی لمبی نمازیں پڑھاتے ہیں، اور مقتدیوں کا ذرا خیال نہیں رکھتے، ہم اس موقع پر نصیحت کرنا چاہتے ہیں کہ عام لوگ دین سے دور ہیں، اس کی وجوہات میں سے ایک وجہ بے علم قاری، ائمہ مساجد اور علماء ہیں، افسوس کہ آج منبر و محراب کے مالک جاہل لوگ بنے ہوئے ہیں، جن کا مطمع نظر پیسہ ہے نہ کہ دین کی خدمت۔ اللہ رب العالمین مساجد و مدارس کو بے علم اور بے عمل مولویوں سے محفوظ فرمائے آمین۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 928