مسند الحميدي
حَدِيثُ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمِ الطَّائِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -- سیدنا عدی بن حاتم طائی رضی اللہ عنہ سے منقول روایات

حدیث نمبر 938
حدیث نمبر: 938
938 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي زَائِدَةَ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ، قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ صَيْدِ الْمِعْرَاضِ، قَالَ: «لَا تَأْكُلْ إِلَّا مَا ذَكَّيْتَ»
938- سیدنا عدی بن حاتم طائی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے لاٹھی کے ذریعے شکار کرنے کے بارے میں دریافت کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم اسے نہ کھاؤ صرف وہ کھاؤ جسے تم نے ذبح کیا ہو۔


تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 175، 2054، 5475، 5476، 5477، 5483، 5484، 5486، 5487، 7397، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1929، وابن حبان فى ”صحيحه“: 5880، 5881 وأبو داود فى «سننه» برقم: 2847، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2045، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1465، 1468، 1469، 1470، 1471 وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3208، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 19916»
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:938  
938- سیدنا عدی بن حاتم طائی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے لاٹھی کے ذریعے شکار کرنے کے بارے میں دریافت کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : تم اسے نہ کھاؤ صرف وہ کھاؤ جسے تم نے ذبح کیا ہو۔‏‏‏‏ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:938]
فائدہ:
اس حدیث میں شکار کا ایک مسئلہ بیان ہوا ہے کہ اگر کسی جانور کو معراض (تیر کا درمیانی موٹا حصہ) سے چوٹ آئے اور اس کو زندہ ہی پکڑ لیا جائے تو اس کو ذبح کر کے کھایا جا سکتا ہے، اگر وہ معراض سے مر جائے تو اس کو کھانا حرام ہے، نیز اگلی حدیث دیکھیے۔
اگر جانور وغیرہ کو تیر وغیرہ مارنے سے پہلے «بسم الله والله اكبر» پڑھ لیا جائے، پھر وہ مر جائے تو وہ حلال ہے لیکن حدیث میں جس صورت کا ذکر ہے، وہ ذبح کرنا ضروری ہے۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 938