مسند الحميدي
حَدِيثُ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمِ الطَّائِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -- سیدنا عدی بن حاتم طائی رضی اللہ عنہ سے منقول روایات

حدیث نمبر 941
حدیث نمبر: 941
941 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، عَنْ مُجَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ، قَالَ: سَأَلْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الصَّوْمِ؟ فَقَالَ: «حَتَّي يَتَبَيَّنَ الْخَيْطُ الْأَبْيَضُ مِنَ الْخَيْطِ الْأَسْوَدِ» قَالَ عَدِيٌّ: فَأَخَذْتُ عِقَالَيْنِ أَحَدُهُمَا أَبْيَضُ وَالْآخَرُ أَسْوَدُ، فَجَعَلْتُ أَنْظُرُ إِلَيْهِمَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا قَالَ سُفْيَانُ: شَيْئًا لَمْ أَحْفَظْهُ، وَقَالَ: «إِنَّمَا هُوَ اللَّيْلُ وَالنَّهَارُ» فَقِيلَ لِسُفْيَانَ: سَمِعْتَ هَذَا عَنْ مُجَالِدٍ؟ قَالَ: «نَعَمْ، وَكَانَ يُحْسِنُهُ وَلَكِنِّي لَمْ أَحْفَظْهُ كُلَّهُ»
941- سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روزے کے بارے میں دریافت کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (یعنی یہ تلاوت کی) جب تک سفیدد ھا گے سے ممتاز نہیں ہوجاتا۔
سیدنا عدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے دو دھاگے لیے ان میں سے ایک سفید تھا اور دوسرا سیاہ تھا۔ میں ان دونوں کا جائز لیتا رہا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (کچھ ارشاد فرمایا)
سفیان نامی راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے الفاظ مجھے یاد نہیں ہیں بہرحال اس سے مراد رات اور دن تھا۔
سفیان سے دریافت کیاگیا: کیا آپ نے مجاہد کی زبانی یہ بات سنی ہے؟ انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔ انہوں نے اسے بڑے اچھے طریقے سے بیان کیا تھا، لیکن میں روایت کے مکمل الفاظ یاد نہیں رکھ سکا۔


تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف لضعف مجالد، ولكن الحديث متفق عليه، فقد أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1916، 4509، 4510، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1090، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1925، 1926، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 3462، 3463، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 2168، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 2490، 10954، وأبو داود فى «سننه» برقم: 2349، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2970، 2970 م، 2971، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1736، وسعيد بن منصور فى «سننه» برقم: 277، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 8096، وأحمد فى «مسنده» برقم: 19680، 19685»
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:941  
941- سیدنا عدی بن حاتم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے روزے کے بارے میں دریافت کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: (یعنی یہ تلاوت کی) جب تک سفیدد ھا گے سے ممتاز نہیں ہوجاتا۔ سیدنا عدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے دو دھاگے لیے ان میں سے ایک سفید تھا اور دوسرا سیاہ تھا۔ میں ان دونوں کا جائز لیتا رہا تو نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے (کچھ ارشاد فرمایا) سفیان نامی راوی کہتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے الفاظ مجھے یاد نہیں ہیں بہرحال اس سے مراد رات اور دن تھا۔ سفیان سے دریافت کیاگیا: کیا آپ نے مجاہد کی زبانی یہ بات سنی ہے؟ انہوں۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:941]
فائدہ:
س حدیث سے ثابت ہوتا ہے کہ بعض دفعہ ہم میں غلطی ہو جاتی ہے فہم وہی معتبر ہے جو قرآن و حدیث کے موافق ہو۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 940