مسند الحميدي
أَحَادِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول روایات

حدیث نمبر 964
حدیث نمبر: 965
965 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: سَمِعْتُ الزُّهْرِيَّ، يَقُولُ: أَخْبَرَنِي سَعِيدُ بْنُ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ:" الْفِطْرَةُ خَمْسٌ، أَوْ خَمْسٌ مِنَ الْفِطْرَةِ: الْخِتَانُ، وَالِاسْتِحْدَادُ، وَتَقْلِيمُ الْأَظْفَارِ، وَنَتْفُ الْإِبِطِ، وَقَصُّ الشَّارِبِ"
965- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کایہ فرمان نقل کرتے ہیں: فطرت پانچ چیز یں ہیں۔ (راوی کو شک ہے شائد یہ الفاظ ہیں) پانچ چیز یں فطرت کا حصہ ہیں، ختنہ کرنا، زیر ناف بال صاف کرنا، ناخن تراشنا، بغلوں کے بال صا ف کرنا اور مونچھیں چھوٹی کرنا۔


تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5889، 5891، 6297، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 257، ومالك فى «الموطأ» برقم: 711، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5479، 5480، 5481، 5482، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 9، 10، 11، 5058، 5059، 5240 وأبو داود فى «سننه» برقم: 4198، والترمذي فى «جامعه» برقم: 2756، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 292، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 697، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7260»
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:965  
965- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کایہ فرمان نقل کرتے ہیں: فطرت پانچ چیز یں ہیں۔‏‏‏‏ (راوی کو شک ہے شائد یہ الفاظ ہیں) پانچ چیز یں فطرت کا حصہ ہیں، ختنہ کرنا، زیر ناف بال صاف کرنا، ناخن تراشنا، بغلوں کے بال صا ف کرنا اور مونچھیں چھوٹی کرنا۔‏‏‏‏ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:965]
فائدہ:
اس حدیث میں بعض فطرت کے امور کا بیان ہے، فطرت سے مراد یہ ہے کہ وہ طریقہ جو اللہ تعالیٰ نے اپنے بندوں کے لیے جاری کیا۔ استعداد سے مراداسترے سے شرمگاہ کے بال صاف کرنا ہے۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 964