مسند الحميدي
أَحَادِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول روایات

حدیث نمبر 990
حدیث نمبر: 991
991 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا أَبُو الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «تَرَوْنَ قِبْلَتِي هَذِهِ؟ فَمَا يَخْفَي عَلَيَّ رُكُوعُكُمْ، وَلَا خُشُوعُكُمْ، أَوْ رُكُوعُكُمْ، وَلَا سُجُودُكُمْ»
991- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ا رشاد فرمایاہے: تم یہ سمجھتے ہو کہ میں قبلہ کی طرف رخ کیے ہوئے ہوتا ہوں تمہارا رکوع کرنا اور تمہارا خشوع (راوی کوشک ہے شائد یہ الفاظ ہیں) تمہارے رکوع اور تمہارے سجدے مجھ سے پوشیدہ نہیں ہیں۔


تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 418، 741، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 423، 424، ومالك فى «الموطأ» برقم: 577، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 474، 664، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6337، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 867، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 871، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 947، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 3640، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7451، 8139، 8892، 8999، 9049، 9930، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6335، والبزار فى «مسنده» برقم: 8424، 8868»
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:991  
991- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ا رشاد فرمایاہے: تم یہ سمجھتے ہو کہ میں قبلہ کی طرف رخ کیے ہوئے ہوتا ہوں تمہارا رکوع کرنا اور تمہارا خشوع (راوی کوشک ہے شائد یہ الفاظ ہیں) تمہارے رکوع اور تمہارے سجدے مجھ سے پوشیدہ نہیں ہیں۔‏‏‏‏ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:991]
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نماز میں قبلہ کی طرف ہی منہ کرتے تھے اور ادھر ہی دیکھتے تھے، نیز اس سے یہ بھی پتہ چلا ہے کہ نماز میں آپ کو پیچھے والے لوگ بھی دکھائے جاتے تھے۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 990