مسند الحميدي
أَحَادِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول روایات

حدیث نمبر 998
حدیث نمبر: 999
999 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا أَبُو الزِّنَادِ، قَالَ: أَخْبَرَنِي مُوسَي بْنُ أَبِي عُثْمَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «لَا يَبُولَنَّ أَحَدُكُمْ فِي الْمَاءِ الدَّائِمِ، ثُمَّ يَغْتَسِلُ مِنْهُ»
999- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: کوئی بھی شخص ٹھہرے ہوئے پانی میں پیشاب نہ کرے کہ وہ پھر اسی میں غسل بھی کرلے۔


تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البيهقي فى «معرفة السنن والأثار» برقم: 1810 من طريق سفيان بهذا الإسناد وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 239، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 282، 282، 283، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 66، 93، 94، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1251، 1252، 1254، 1256، 1257، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 57، 58، 220، وأبو داود فى «سننه» برقم: 69، 70، والترمذي فى «جامعه» برقم: 68، والدارمي فى «مسنده» برقم: 757، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 344، 605، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 472، 1132، 1147، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7641، 7642»
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:999  
999- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: کوئی بھی شخص ٹھہرے ہوئے پانی میں پیشاب نہ کرے کہ وہ پھر اسی میں غسل بھی کرلے۔‏‏‏‏ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:999]
فائدہ:
کھڑے پانی میں پیشاب کر نامنع ہے، کھڑے پانی سے وضو یا غسل کرنا درست ہے، اس کے لیے شرط یہ ہے کہ وہ پانی پاس ہونا چاہیے۔ کھڑے پانی میں عموماً لوگ غسل وغیرہ کرتے ہیں، اس لیے اس میں پیشاب نہیں کرنا چا ہیے، اور اس کا یہ بھی مطلب نہیں ہے کہ چلتے پانی میں پیشاب کرنا درست ہے نہیں ہرگز نہیں، اس طرح پانی میں پاخانہ وغیرہ کرنا بھی درست نہیں ہے۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 999