1022- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ہم نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ سورہ انشقاق اور سورہ العلق میں سجدۂ تلاوت کیا ہے۔ امام حمیدی کہتے ہیں: سفیان سے دریافت کیا گیا: کیا روایت میں سورہ العلق کا تذکرہ ہے، تو انہوں نے جواب دیا: جی ہاں۔