مسند الحميدي
أَحَادِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول روایات

حدیث نمبر 1034
حدیث نمبر: 1035
1035 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا الزُّهْرِيُّ، قَالَ: أَخْبَرَنِي حَنْظَلَةُ الْأَسْلَمِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ لَيْهِلَّنَّ ابْنُ مَرْيَمَ بِفَجِّ الرَّوْحَاءِ حَاجًّا، أَوْ مُعْتَمِرًا، أَوْ لَيُثْنِيهِمَا»
1035- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، سیدنا عیسٰی بن مریم علیہ السلام فج روحاء سے حج یا عمرے کا تلبیہ ضرور پڑھیں گے یا پھر وہ ان دونوں کو جمع کرلیں گے۔


تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 1252، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6820، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 4184، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 8893، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7393، 7796، 10811، 11130»
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:1035  
1035- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: اس ذات کی قسم! جس کے دست قدرت میں میری جان ہے، سیدنا عیسٰی بن مریم علیہ السلام فج روحاء سے حج یا عمرے کا تلبیہ ضرور پڑھیں گے یا پھر وہ ان دونوں کو جمع کرلیں گے۔‏‏‏‏ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:1035]
فائدہ:
اس حدیث سے سیدنا عیسٰی بن مریم علیہ السلام کے متعلق پیش گوئی بیان ہوئی ہے کہ وہ قرب قیامت اللہ تعالیٰ کے حکم سے اتریں گے اور حج یا عمرہ یا دونوں کر یں گے، اس پر ہمارا ایمان ہے کہ نزول عیسٰی علیہ السلام حق ہے۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1034