مسند الحميدي
أَحَادِيثُ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول روایات

حدیث نمبر 1035
حدیث نمبر: 1036
1036 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا ابْنُ عَجْلَانَ، عَنْ سَعِيدٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «لَا تُسَافِرُ الْمَرْأَةُ فَوْقَ ثَلَاثٍ إِلَّا وَمَعَهَا ذُو مَحْرَمٍ»
1036- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: کوئی بھی عورت تین دن سے زیادہ سفر نہ کرے مگر یہ کہ اس کا کوئی محرم اس کے ساتھ ہو۔


تخریج الحدیث: «إسناده حسن، من أجل إبن عجلان، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 1088، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1339، ومالك فى «الموطأ» برقم: 806، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2523، 2524، 2525، 2526، 2527، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2721، 2725، 2726، 2727، 2728، 2732، 3758، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 1621، 1622، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1723، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1170، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 2899، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 5492، 5493، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7342، 7532، 8605»
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:1036  
1036- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں: کوئی بھی عورت تین دن سے زیادہ سفر نہ کرے مگر یہ کہ اس کا کوئی محرم اس کے ساتھ ہو۔‏‏‏‏ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:1036]
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ عورت کو بغیر محرم سفر نہیں کرنا چاہیے، تین دن کی قید، قید اتفاقی ہے، اور خصوصاً موجودہ دور میں تو تین دن میں کئی ہزار کلومیٹر سفر ہوسکتا ہے، جس کو سفر کہا جاتا ہے، خواہ وہ تھوڑا ہو یا زیادہ، اس میں عورت محرم کے بغیر سفر نہیں کر سکتی۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1035