مسند الحميدي
بَابُ الْبُيُوعِ -- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے منقول خرید و فروخت سے متعلق روایات

حدیث نمبر 1058
حدیث نمبر: 1059
1059 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا أَيُّوبُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، يَقُولُ: قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنِ اشْتَرَي مُصَرَّاةً فَهُوَ بِالْخِيَارِ، إِنْ شَاءَ أَمْسَكَهَا، وَإِنْ شَاءَ رَدَّهَا وَصَاعًا مِنْ تَمْرٍ، لَا سَمُرَاءَ»
1059- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: ابوالقاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات ا رشاد فرمائی ہے۔ جو شخص تصریہ والا جانورخرید لے اسے اختیار ہوگا، اگر وہ چاہے، تو اسے اپنے پاس رکھے اور اگر چاہے، تو اسے کھجوروں کے ایک صاع کے ساتھ واپس کردے لیکن (کھجوریں دے) گندم نہ دے۔


تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وانظر الحديث السابق»