مسند الحميدي
جَامِعُ أَبِي هُرَيْرَةَ -- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ کے حوالے سے منقول مجموعۂ روایات

حدیث نمبر 1091
حدیث نمبر: 1092
1092 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا أَبُو الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَفْضَلُ الصَّدَقَةِ الْمَنْيحَةُ تَغْدُو بِعُسٍّ أَوْ تَرُوحُ بِعُسٍّ»
1092- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: سب سے افضل صدقہ دودھ دینے والا جانور کسی کو دینا ہے، جو ایک برتن صبح دودھ دیتا ہے اور ایک برتن شام کو دیتا ہے۔


تخریج الحدیث: «إسناده صحيح وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 2629، 5608، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1019، 1020، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 7894، 7895، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7421، والحميدي فى «مسنده» برقم: 1093، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 6268، 6288»
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:1092  
1092- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: سب سے افضل صدقہ دودھ دینے والا جانور کسی کو دینا ہے، جو ایک برتن صبح دودھ دیتا ہے اور ایک برتن شام کو دیتا ہے۔‏‏‏‏ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:1092]
فائدہ:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ دودھ دینے والے جانوروں کو صدقہ کرنا سب سے افضل صدقہ ہے، تا کہ لوگ اس کے دودھ سے فائدہ اٹھائیں، صدقہ کرتے وقت ہمیشہ یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ زیادہ نفع مند چیز صدقہ کی جائے۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1091