مسند الحميدي
بَابٌ جَامِعٌ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ -- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے منقول متفرق روایات

حدیث نمبر 1155
حدیث نمبر: 1156
1156 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا أَبُو الزِّنَادِ، عَنِ الْأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ أَطَاعَنِي فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ، وَمَنْ أَطَاعَ أَمْيرِي فَقَدْ أَطَاعَ اللَّهَ»
1156- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: جو شخص میری اطاعت کرتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرتا ہے۔ اور جوشخص میرے امیر کی اطاعت کرتا ہے وہ میری اطاعت کرتا ہے۔


تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 722، 734، 780، 781، 782، 796، 2957، 3228، 4475، 6402، 7137، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 409، 1835، 1841، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 4556، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 920، 921، وأبو داود فى «سننه» برقم: 603، والترمذي فى «جامعه» برقم: 250، 267، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1281، 1282، 1350، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3، 846، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 2314، 2473، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7265، 7308، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5874، 6272»
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:1156  
1156- سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ روایت کرتے ہیں: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہے: جو شخص میری اطاعت کرتا ہے وہ اللہ تعالیٰ کی اطاعت کرتا ہے۔ اور جوشخص میرے امیر کی اطاعت کرتا ہے وہ میری اطاعت کرتا ہے۔‏‏‏‏ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:1156]
فائدہ:
اس حدیث میں امیر کی اطاعت کا درس موجود ہے، اور یاد رہے کہ امیر سے مرادخلیفۃ مسلمین ہے نہ کہ تنظیمی امیر، کلاس اور مدرسہ کا امیر، ویسے ہر اس شخص کی بات تسلیم کرنی چاہیے جس کی بات قرآن و حدیث کے مطابق ہو، وہ گویا اس شخص کی بات نہیں بلکہ قرآن و حدیث کی بات ماننا ہے، ان احادیث کو کاغذی تنظیموں کے امیروں پر فٹ کرنا درست نہیں ہے، اگر خلیفۃ المسلمین قرآن و حدیث کے خلاف بات کرے تو اس کی بات رد کی جا سکتی ہے تو تنظیموں کے عارضی امیر کی بات کیوں نہیں رد کی جاسکتی۔ غلو سے کام لینا منع ہے، قرآن و حدیث کی اتباع میں ہی کامیابی ہے، اللہ تعالیٰ خوب جانتا ہے کہ کون کیا ہے؟ روز قیامت سب کچھ واضح ہو جائے گا۔ اللہ تعالیٰ قرآن و حدیث کو مضبوطی سے تھامنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1154