مسند الحميدي
أَحَادِيثُ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْأَنْصَارِيِّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ -- سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے منقول روایات

حدیث نمبر 1290
حدیث نمبر: 1291
1291 - حَدَّثَنَا الْحُمَيْدِيُّ قَالَ: ثنا سُفْيَانُ، قَالَ: ثنا عَمْرٌو، قَالَ: قَالَ جَابِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ: «أَطْعَمَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّي اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لُحُومَ الْخَيْلِ، وَنَهَانَا عَنْ لُحُومِ الْحُمُرِ»
1291- سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں گھوڑوں کا گوشت کھلایا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں گدھوں کے گوشت سے منع کیا ہے۔


تخریج الحدیث: «إسناده صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4219، 5520، 5524، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 1941،وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5268، 5269، 5270، 5272، 5273، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 7675، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 4338، 4339، 4340، 4341، 4344، 4354، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 4820، 4821، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3788، 3789، 3808، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1478، 1793، والدارمي فى «مسنده» برقم: 2036، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3191، 3197، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 19466، 19494، 19495، وأحمد فى «مسنده» برقم: 14674، 14687، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 1787، 1832، 1975، 1998، 2155، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 8733، 8734، 8737»
  الشيخ محمد ابراهيم بن بشير حفظ الله، فوائد و مسائل، مسند الحميدي، تحت الحديث:1291  
1291- سیدنا جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں، نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں گھوڑوں کا گوشت کھلایا ہے اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں گدھوں کے گوشت سے منع کیا ہے۔ [مسند الحمیدی/حدیث نمبر:1291]
فائدہ:
اس حدیث میں گھوڑے کی حلت اور گدھے کی حرمت کا بیان ہے، گھوڑا حلال ہے، عطاء تابعی کہتے ہیں:
´´لم يزل سلفك يأكلونه`` تیرے سلف گھوڑے کو ہمیشہ کھاتے رہے ہیں
ابن جریح فرماتے ہیں: میں نے عطاء سے کہا: ´آپ تیرے سلف سے مراد صحابہ کرام رضوان اللہ یہم اجمعین لے رہے ہیں؟` انہوں نے کہا: ہاں۔ (مسند ابن ابی شیبه، حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے اس کو باسناد صحيح علی شرط شیخین قرار دیا ہے۔ فتح الباری: 650 / 9)
   مسند الحمیدی شرح از محمد ابراهيم بن بشير، حدیث/صفحہ نمبر: 1289