موطا امام مالك رواية يحييٰ
كِتَابُ الْجُمُعَةِ -- کتاب: جمعہ کے بیان میں
1. بَابُ الْعَمَلِ فِي غُسْلِ يَوْمِ الْجُمُعَةِ
جمعہ کے دن غسل کا بیان
حدیث نمبر: 228
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ نَافِعٍ ، عَنْ ابْنِ عُمَرَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمُ الْجُمُعَةَ فَلْيَغْتَسِلْ"
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص جمعہ کو آئے تو غسل کر کے آئے، یا جو شخص نمازِ جمعہ کا ارادہ کرے تو غسل کرے۔

تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 877، 894، 919، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 844، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1749، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1223، 1224، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 1377، 1404، 1406، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 1683، 1684، والترمذي فى «جامعه» برقم: 492، 493، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1577، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1088، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 1418، 1419، وأحمد فى «مسنده» برقم: 3116، والحميدي فى «مسنده» برقم: 620، 621، 622، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 5480، شركة الحروف نمبر: 215، فواد عبدالباقي نمبر: 5 - كِتَابُ الْجُمُعَةِ-ح: 5»
قَالَ مَالِك: مَنِ اغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ أَوَّلَ نَهَارِهِ وَهُوَ يُرِيدُ بِذَلِكَ غُسْلَ الْجُمُعَةِ، فَإِنَّ ذَلِكَ الْغُسْلَ لَا يَجْزِي عَنْهُ حَتَّى يَغْتَسِلَ لِرَوَاحِهِ، وَذَلِكَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ فِي حَدِيثِ ابْنِ عُمَرَ:" إِذَا جَاءَ أَحَدُكُمُ الْجُمُعَةَ فَلْيَغْتَسِلْ"
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ جس شخص نے غسل کر لیا جمعہ کے روز صبح کے وقت اور نیت کی اس نے غسلِ جمعہ کی تو یہ غسل کافی نہ ہوگا یہاں تک کہ غسل کرے نماز کو جاتے وقت کیونکہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کی حدیث میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جب کوئی تم میں سے نمازِ جمعہ کا ارادہ کرے تو غسل کرے۔

تخریج الحدیث: «شركة الحروف نمبر: 215، فواد عبدالباقي نمبر: 5 - كِتَابُ الْجُمُعَةِ-ح: 5»
قَالَ مَالِك: وَمَنِ اغْتَسَلَ يَوْمَ الْجُمُعَةِ مُعَجِّلًا أَوْ مُؤَخِّرًا وَهُوَ يَنْوِي بِذَلِكَ غُسْلَ الْجُمُعَةِ، فَأَصَابَهُ مَا يَنْقُضُ وُضُوءَهُ فَلَيْسَ عَلَيْهِ إِلَّا الْوُضُوءُ، وَغُسْلُهُ ذَلِكَ مُجْزِئٌ عَنْهُ
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: جو شخص غسل کرے جمعہ کے دن جلدی یا دیر سے اور نیت کرے غسلِ جمعہ کی پھر ٹوٹ جائے وضو اس کا تو وضو کرے اور غسل کافی ہو جائے گا۔

تخریج الحدیث: «شركة الحروف نمبر: 215، فواد عبدالباقي نمبر: 5 - كِتَابُ الْجُمُعَةِ-ح: 5»