موطا امام مالك رواية يحييٰ
كِتَابُ الصَّلَاةِ فِي رَمَضَانَ -- کتاب: ر مضان میں تراویح کے بیان میں
1. بَابُ التَّرْغِيبِ فِي الصَّلَاةِ فِي رَمَضَانَ
ر مضان میں تراویح پڑھنے کا بیان
حدیث نمبر: 247
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ ابْنِ شِهَابٍ ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَوْفٍ ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يُرَغِّبُ فِي قِيَامِ رَمَضَانَ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَأْمُرَ بِعَزِيمَةٍ، فَيَقُولُ: " مَنْ قَامَ رَمَضَانَ إِيمَانًا وَاحْتِسَابًا غُفِرَ لَهُ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِهِ" . قَالَ ابْنُ شِهَابٍ: فَتُوُفِّيَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَالْأَمْرُ عَلَى ذَلِكَ، ثُمَّ كَانَ الْأَمْرُ عَلَى ذَلِكَ فِي خِلَافَةِ أَبِي بَكْرٍ، وَصَدْرًا مِنْ خِلَافَةِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ
سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لوگوں کو راتوں میں تراویح پڑھنے کی ترغیب دلاتے تھے، اور بطورِ واجب کے حکم نہ فرماتے تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرماتے تھے: جس نے رمضان میں تراویح پڑھی اس کو حق سمجھ کر خالص اللہ کے لئے، تو اس کے اگلے گناہ بخش دیئے جائیں گے۔ ابن شہاب فرماتے ہیں کہ پس رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات ہوئی اور ایسا ہی حال رہا، پھر سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے دورِ خلافت میں بھی یہی حال رہا اور سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خلافت کے اولین دور میں بھی۔

تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 35، 37، 38، 1901، 2008، 2009، 2014، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 759، 760، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 1894، 2199، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 2546، 3432، 3682، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 1603، 1604، 2103، 2193، 2195، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 1297، 1298، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1371، 1372، والترمذي فى «جامعه» برقم: 683، 808، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1817، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1326، 1328، 1641، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 4669، 4670، وأحمد فى «مسنده» برقم: 1682، والحميدي فى «مسنده» برقم: 980، 1037، وأبو يعلى فى «مسنده» برقم: 863، شركة الحروف نمبر: 234، فواد عبدالباقي نمبر: 6 - كِتَابُ الصَّلَاةِ فِي رَمَضَانَ-ح: 2»