موطا امام مالك رواية يحييٰ
كِتَابُ قَصْرِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ -- کتاب: سفر میں قصر نماز کے بیان میں
23. بَابُ مَا جَاءَ فِي الصَّلَاةِ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
نبی صلی اللہ علیہ وسلم پر درود بھیجنے کا بیان
حدیث نمبر: 398
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، عَنْ نُعَيْمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُجْمِرِ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ زَيْدٍ أَنَّهُ أَخْبَرَهُ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ ، أَنَّهُ قَالَ: أَتَانَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي مَجْلِسِ سَعْدِ بْنِ عُبَادَةَ، فَقَالَ لَهُ بَشِيرُ بْنُ سَعْدٍ: أَمَرَنَا اللَّهُ أَنْ نُصَلِّيَ عَلَيْكَ يَا رَسُولَ اللَّهِ، فَكَيْفَ نُصَلِّي عَلَيْكَ؟ قَالَ: فَسَكَتَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَتَّى تَمَنَّيْنَا أَنَّهُ لَمْ يَسْأَلْهُ، ثُمَّ قَالَ:" قُولُوا: اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ فِي الْعَالَمِينَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ وَالسَّلَامُ كَمَا قَدْ عَلِمْتُمْ"
سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آئے ہمارے پاس سیدنا سعد بن عبادہ رضی اللہ عنہ کے مکان میں، تو کہا آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سیدنا بشیر بن سعد رضی اللہ عنہ نے: حکم کیا ہم کو اللہ جل جلالہُ نے درود بھیجنے کا آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر، تو کیونکر درود بھیجیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم پر۔ پس چپ ہو رہے آپ صلی اللہ علیہ وسلم یہاں تک کہ ہم کو تمنا ہوئی کہ کاش نہ پوچھتے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے۔ پھر فرمایا آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے: کہو: «اَللّٰهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ، وَبَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ، كَمَا بَارَكْتَ عَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ فِي الْعَالَمِينَ، إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ» اور سلام بھیجنے کی ترکیب جیسے تم جان چکے ہو۔

تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه مسلم فى «صحيحه» برقم: 405، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 711، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 1958، 1959، 1965، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 993، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 1286، 1287، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 1209، وأبو داود فى «سننه» برقم: 980، والترمذي فى «جامعه» برقم: 3220، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1382، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 2892، وأحمد فى «مسنده» برقم: 17341، وعبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 3108، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 8725، والطحاوي فى «شرح مشكل الآثار» برقم: 2229، والطبراني فى "الكبير"، 696، شركة الحروف نمبر: 365، فواد عبدالباقي نمبر: 9 - كِتَابُ قَصْرِ الصَّلَاةِ فِي السَّفَرِ-ح: 67»