موطا امام مالك رواية يحييٰ
كِتَابُ الِاسْتِسْقَاءِ -- کتاب: نماز استسقاء کے بیان میں
1. بَابُ الْعَمَلِ فِي الِاسْتِسْقَاءِ
استسقاء کا بیان
وَسُئِلَ مَالِك، عَنْ صَلَاةِ الْاسْتِسْقَاءِ كَمْ هِيَ؟ فَقَالَ: رَكْعَتَانِ، وَلَكِنْ يَبْدَأُ الْإِمَامُ بِالصَّلَاةِ قَبْلَ الْخُطْبَةِ، فَيُصَلِّي رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ يَخْطُبُ قَائِمًا، وَيَدْعُو وَيَسْتَقْبِلُ الْقِبْلَةَ وَيُحَوِّلُ رِدَاءَهُ حِينَ يَسْتَقْبِلُ الْقِبْلَةَ، وَيَجْهَرُ فِي الرَّكْعَتَيْنِ بِالْقِرَاءَةِ، وَإِذَا حَوَّلَ رِدَاءَهُ جَعَلَ الَّذِي عَلَى يَمِينِهِ عَلَى شِمَالِهِ، وَالَّذِي عَلَى شِمَالِهِ عَلَى يَمِينِهِ، وَيُحَوِّلُ النَّاسُ أَرْدِيَتَهُمْ إِذَا حَوَّلَ الْإِمَامُ رِدَاءَهُ وَيَسْتَقْبِلُونَ الْقِبْلَةَ وَهُمْ قُعُودٌ
امام مالک رحمہ اللہ سے سوال ہوا کہ نمازِ استسقاء کی کتنی رکعتیں ہیں؟ تو جواب دیا کہ دو رکعتیں ہیں، اور امام کو چاہئے کہ پہلے نماز پڑھے پھر کھڑے ہو کر خطبہ پڑھے اور دعا مانگے قبلہ کے طرف، اور جب منہ کرے قبلہ کی طرف تو چادر کو اُلٹے اور دونوں رکعتوں میں جہر سے قراءت کرے، اور چادر کو اس طرح اُلٹے کہ داہنی طرف کا کنارہ بائیں طرف کرے اور بائیں طرف کا داہنی طرف، اور مقتدی بھی اسی طرح اپنی اپنی چادروں کو پلٹیں جب امام پلٹے۔ اور منہ قبلہ کی طرف کریں بیٹھے بیٹھے۔

تخریج الحدیث: «شركة الحروف نمبر: 413، فواد عبدالباقي نمبر: 13 - كِتَابُ الِاسْتِسْقَاءِ-ح: 1»