موطا امام مالك رواية يحييٰ
كِتَابُ الْقُرْآنِ -- کتاب: قرآن کے بیان میں
6. بَابُ مَا جَاءَ فِي قِرَاءَةِ ﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾ وَ ﴿تَبَارَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ﴾
«قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ» اور «تَبَارَكَ الَّذِي بِيَدِهِ الْمُلْكُ» کی فضیلت کا بیان
حدیث نمبر: 485
حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي صَعْصَعَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ ، أَنَّهُ سَمِعَ رَجُلًا يَقْرَأُ: قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ يُرَدِّدُهَا، فَلَمَّا أَصْبَحَ غَدَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَذَكَرَ ذَلِكَ لَهُ، وَكَأَنَّ الرَّجُلَ يَتَقَالُّهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ:" وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ إِنَّهَا لَتَعْدِلُ ثُلُثَ الْقُرْآنِ"
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے سنا ایک شخص کو «﴿قُلْ هُوَ اللَّهُ أَحَدٌ﴾» بار بار پڑھتے ہوئے، تو جب صبح ہوئی آئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اور بیان کیا اُن سے یہ امر، اور سیدنا ابوسعید رضی اللہ عنہ اپنی دانست میں کم جانتے تھے اس سورۃ کو، پس فرمایا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے: قسم ہے اس ذات کی جس کے قبضۂ قدرت میں میری جان ہے کہ یہ سورۃ برابر ہے تہائی قرآن کے۔

تخریج الحدیث: «صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 5013، 5015، 6643، 7374، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 791، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 996، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 1069، 10467، وأبو داود فى «سننه» برقم: 1461، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 4839، وأحمد فى «مسنده» برقم: 11210، شركة الحروف نمبر: 447، فواد عبدالباقي نمبر: 15 - كِتَابُ الْقُرْآنِ-ح: 17»