موطا امام مالك رواية يحييٰ
كِتَابُ الْجَنَائِزِ -- کتاب: جنازوں کے بیان میں
16. بَابُ جَامِعِ الْجَنَائِزِ
جنازے کے احکام میں مختلف حدیثیں
حدیث نمبر: 565
وَحَدَّثَنِي، عَنْ مَالِك، أَنَّهُ بَلَغَهُ، أَنَّ عَائِشَةَ ، قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " مَا مِنْ نَبِيٍّ يَمُوتُ حَتَّى يُخَيَّرَ" قَالَتْ: فَسَمِعْتُهُ يَقُولُ:" اللَّهُمَّ الرَّفِيقَ الْأَعْلَى" فَعَرَفْتُ أَنَّهُ ذَاهِبٌ
اُم المؤمنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: کوئی پیغمبر نہیں مرتا ہے یہاں تک کہ اس کو اختیار دیا جاتا ہے۔ کہا سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا نے: میں نے سنا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے، فرماتے تھے: یا اللہ! میں نے اختیار کیا بلند رفیقوں کو۔ جب میں نے جانا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم جانے والے ہیں دنیا سے۔

تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، وأخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: 4435، 4437، 4463، 4586، 6348، 6509، ومسلم فى «صحيحه» برقم: 2444، والنسائی فى «الكبريٰ» برقم: 7103، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 1620، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25947، شركة الحروف نمبر: 517، فواد عبدالباقي نمبر: 16 - كِتَابُ الْجَنَائِزِ-ح: 46ق»