موطا امام مالك رواية يحييٰ
كِتَابُ الْحَجِّ -- کتاب: حج کے بیان میں
16. بَابُ مَا تَفْعَلُ الْحَائِضُ فِي الْحَجِّ
جس عورت کو حج میں حیض آ جائے اس کا بیان
حدیث نمبر: 756
حَدَّثَنِي حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ نَافِعٍ ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ ، كَانَ يَقُولُ: " الْمَرْأَةُ الْحَائِضُ الَّتِي تُهِلُّ بِالْحَجِّ أَوِ الْعُمْرَةِ، إِنَّهَا تُهِلُّ بِحَجِّهَا أَوْ عُمْرَتِهَا إِذَا أَرَادَتْ، وَلَكِنْ لَا تَطُوفُ بِالْبَيْتِ وَلَا بَيْنَ الصَّفَا، وَالْمَرْوَةِ وَهِيَ تَشْهَدُ الْمَنَاسِكَ كُلَّهَا مَعَ النَّاسِ، غَيْرَ أَنَّهَا لَا تَطُوفُ بِالْبَيْتِ وَلَا بَيْنَ الصَّفَا، وَالْمَرْوَةِ وَلَا تَقْرَبُ الْمَسْجِدَ حَتَّى تَطْهُرَ"
نافع سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے تھے: جو عورت احرام باندھے ہو حج یا عمرہ کا، پھر اس کو حیض ہو تو وہ لبیک کہا کرے جب اس کا جی چاہے، اور طواف نہ کرے اور سعی نہ کرے صفا مروہ کے درمیان میں۔ باقی سب ارکان ادا کرے لوگوں کے ساتھ، فقط طواف اور سعی نہ کرے اور مسجد میں نہ جائے جب تک کہ پاک ہو۔

تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه ابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 14576، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 54»