نافع سے روایت ہے کہ سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کہتے تھے: جس کو آفتاب ڈوب جائے بارہویں تاریخ منیٰ میں، تو وہ نہ جائے جب تک تیرہویں تاریخ کی رمی نہ کر لے۔
تخریج الحدیث: «موقوف صحيح، وأخرجه البيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 9686، وابن أبى شيبة فى «مصنفه» برقم: 12959، فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 214»