موطا امام مالك رواية يحييٰ
كِتَابُ الْحَجِّ -- کتاب: حج کے بیان میں
78. بَابُ فِدْيَةِ مَنْ حَلَقَ قَبْلَ أَنْ يَنْحَرَ
جو شخص قبل نحر کے حلق کرے اس کے فدیہ کا بیان
قَالَ مَالِك فِي فِدْيَةِ الْأَذَى: إِنَّ الْأَمْرَ فِيهِ أَنَّ أَحَدًا لَا يَفْتَدِي حَتَّى يَفْعَلَ مَا يُوجِبُ عَلَيْهِ الْفِدْيَةَ، وَإِنَّ الْكَفَّارَةَ إِنَّمَا تَكُونُ بَعْدَ وُجُوبِهَا عَلَى صَاحِبِهَا، وَأَنَّهُ يَضَعُ فِدْيَتَهُ حَيْثُ مَا شَاءَ، النُّسُكَ، أَوِ الصِّيَامَ، أَوِ الصَّدَقَةَ بِمَكَّةَ، أَوْ بِغَيْرِهَا مِنَ الْبِلَادِ.
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا: کوئی شخص «أذي» کی جزاء نہ دے جب تک قصور نہ کرے، کیونکہ قصور کرنے سے کفارہ واجب ہوتا ہے، اور اس کو اختیار ہے کہ جزاء قربانی سے دے یا روزے سے یا صدقہ سے، مکہ میں خواہ کسی اور شہر میں۔

تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 20 - كِتَابُ الْحَجِّ-ح: 239»