موطا امام مالك رواية يحييٰ
كِتَابُ الضَّحَايَا -- کتاب: قربانیوں کا بیان
1. بَابُ مَا يُنْهَى عَنْهُ مِنَ الضَّحَايَا
جن جانوروں کی قربانی کرنا منع ہے
حدیث نمبر: 1060
حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ فَيْرُوزٍ ، عَنْ الْبَرَاءِ بْنِ عَازِبٍ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ سُئِلَ: مَاذَا يُتَّقَى مِنَ الضَّحَايَا؟ فَأَشَارَ بِيَدِهِ، وَقَالَ: " أَرْبَعًا: وَكَانَ الْبَرَاءُ يُشِيرُ بِيَدِهِ، وَيَقُولُ: يَدِي أَقْصَرُ مِنْ يَدِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْعَرْجَاءُ الْبَيِّنُ ظَلْعُهَا، وَالْعَوْرَاءُ الْبَيِّنُ عَوَرُهَا، وَالْمَرِيضَةُ الْبَيِّنُ مَرَضُهَا، وَالْعَجْفَاءُ الَّتِي لَا تُنْقِي"
سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا گیا: قربانی میں کن جانوروں سے بچنا چاہیے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی انگلیوں سے بتایا کہ چار سے بچنا چاہئے۔ سیدنا براء بن عازب رضی اللہ عنہ بھی انگلیوں سے بتایا کرتے اور کہتے کہ میرا ہاتھ چھوٹا ہے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ سے۔ ایک لنگڑا جو چل نہ سکے، اور کانا جس کا کانا پن کھلا ہو، اور بیمار جس کی بیماری ظاہر ہو، اور دبلا جس میں گودا نہیں ہے۔

تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، أخرجه أبو داود فى «سننه» برقم: 2802، وابن خزيمة فى «صحيحه» برقم: 2912، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 5919، 5921، 5922، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 1724، 7622، 7623، والنسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 4374، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 4443، 4444، 4445،والترمذي فى «جامعه» برقم: 1497، 1497 م، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1992، 1993، وابن ماجه فى «سننه» برقم: 3144، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 10356، وأحمد فى «مسنده» برقم: 18704، 18840، فواد عبدالباقي نمبر: 23 - كِتَابُ الضَّحَايَا-ح: 1»