موطا امام مالك رواية يحييٰ
كِتَابُ الْبُيُوعِ -- کتاب: خرید و فروخت کے احکام میں
36. بَابُ بَيْعِ الْمُرَابَحَةِ
مرابحہ کا بیان
قَالَ مَالِكٌ: وَإِذَا بَاعَ رَجُلٌ سِلْعَةً قَامَتْ عَلَيْهِ بِمِائَةِ دِينَارٍ، لِلْعَشَرَةِ أَحَدَ عَشَرَ، ثُمَّ جَاءَهُ بَعْدَ ذَلِكَ أَنَّهَا قَامَتْ عَلَيْهِ بِتِسْعِينَ دِينَارًا، وَقَدْ فَاتَتِ السِّلْعَةُ خُيِّرَ الْبَائِعُ، فَإِنْ أَحَبَّ فَلَهُ قِيمَةُ سِلْعَتِهِ يَوْمَ قُبِضَتْ مِنْهُ، إِلَّا أَنْ تَكُونَ الْقِيمَةُ أَكْثَرَ مِنَ الثَّمَنِ الَّذِي وَجَبَ لَهُ بِهِ الْبَيْعُ أَوَّلَ يَوْمٍ، فَلَا يَكُونُ لَهُ أَكْثَرُ مِنْ ذَلِكَ، وَذَلِكَ مِائَةُ دِينَارٍ وَعَشْرَةُ دَنَانِيرَ، وَإِنْ أَحَبَّ ضُرِبَ لَهُ الرِّبْحُ عَلَى التِّسْعِينَ، إِلَّا أَنْ يَكُونَ الَّذِي بَلَغَتْ سِلْعَتُهُ مِنَ الثَّمَنِ أَقَلَّ مِنَ الْقِيمَةِ فَيُخَيَّرُ فِي الَّذِي بَلَغَتْ سِلْعَتُهُ وَفِي رَأْسِ مَالِهِ وَرِبْحِهِ وَذَلِكَ تِسْعَةٌ وَتِسْعُونَ دِينَارًا.
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اگر ایک شخص نے اپنی چیز جو سو دینار کو پڑی تھی، دس فی صدی کے نفع پر بیچی، پھر معلوم ہوا کہ وہ چیز نوے دینار کو پڑی تھی، اور وہ چیز مشتری کے پاس تلف ہوگئی، تو اب بائع کو اختیار ہوگا چاہے اس چیز کی قیمت بازار کی لے لے، اس دن کی قیمت جس دن وہ شئے مشتری کے پاس آئی تھی، مگر جس صورت میں قیمت بازار کی اس ثمن سے جو اول میں ٹھہری تھی، یعنی ایک سو دس دینار سے زیادہ ہو، تو بائع کو ایک سو دس دینار سے زیادہ نہ ملیں گے، اور اگر چاہے تو نوے دینار پر اسی حساب سے نفع لگا کر، یعنی ننانوے دینار لے لے مگر جس صورت میں یہ ثمن قیمت سے کم ہو تو بائع کا اختیار ہوگا۔

تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 31 - كِتَابُ الْبُيُوعِ-ح: 77»