موطا امام مالك رواية يحييٰ
كِتَابُ الرَّهْنِ -- کتاب: گروی رکھنے کے بیان میں
15. بَابُ الْقَضَاءِ فِي عِمَارَةِ الْمَوَاتِ
بنجر زمین کو آباد کرنے کا بیان
حدیث نمبر: 1440
حَدَّثَنِي يَحْيَى، عَنْ مَالِك، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ ، عَنْ أَبِيهِ ، أَنّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: " مَنْ أَحْيَا أَرْضًا مَيِّتَةً، فَهِيَ لَهُ، وَلَيْسَ لِعِرْقٍ ظَالِمٍ حَقٌّ" .
حضرت عروہ بن زبیر سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص بنجر زمین کو آباد (زرخیز کھیتی) کرے وہ اسی کی ہے، جو شخص ظلم سے وہاں کچھ تصرف کرے اس کو کچھ حق نہیں ہے۔

تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح، أخرجه البخاري فى «صحيحه» برقم: قبل الحديث برقم: 2335، والنسائی فى «الكبریٰ» برقم: 5727، 5728، 5729، 5730، وأبو داود فى «سننه» برقم: 3073، والترمذي فى «جامعه» برقم: 1378، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 11654، والدارقطني فى «سننه» برقم: 2938، 4506، وأحمد فى «مسنده» برقم: 25523، فواد عبدالباقي نمبر: 36 - كِتَابُ الْأَقْضِيَةِ-ح: 26»
قَالَ مَالِك: وَالْعِرْقُ الظَّالِمُ: كُلُّ مَا احْتُفِرَ أَوْ أُخِذَ أَوْ غُرِسَ بِغَيْرِ حَقٍّ
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ ظلم سے تصرف کرے، مثلاً: وہاں گڑھا کھودے یا کچھ زمین قبضہ کرے یا درخت لگائے۔

تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 36 - كِتَابُ الْأَقْضِيَةِ-ح: 26»