موطا امام مالك رواية يحييٰ
كِتَابُ الْعُقُولِ -- کتاب: دیتوں کے بیان میں
1. بَابُ ذِكْرِ الْعُقُولِ
دیتوں کا بیان
حدیث نمبر: 1494
عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ حَزْمٍ، أَنَّ فِي الْكِتَابِ الَّذِي كَتَبَهُ رَسُولُ اللّٰهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِعَمْرِو بْنِ حَزْمٍ فِي الْعُقُولِ أَنَّ فِي النَّفْسِ مِائَةً مِنَ الْإِبِلِ. وَفِي الْأَنْفِ، إِذَا أُوعِيَ جَدْعًا مِائَةٌ مِنَ الْإِبِلِ. وَفِي الْمَأْمُومَةِ ثُلُثُ الدِّيَةِ وَفِي الْجَائِفَةِ مِثْلُهَا. وَفِي الْعَيْنِ خَمْسُونَ. وَفِي الْيَدِ خَمْسُونَ. وَفِي الرِّجْلِ خَمْسُونَ. وَفِي كُلِّ أُصْبُعٍ مِمَّا هُنَالِكَ. عَشْرٌ مِنَ الْإِبِلِ. وَفِي السِّنِّ خَمْسٌ. وَفِي الْمُوضِحَةِ خَمْسٌ.
ابوبکر بن محمد بن عمرو بن حزم سے روایت ہے کہ جو کتاب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے عمرہ بن حزم کے واسطے لکھی تھی دیتوں کے بیان میں، اس میں یہ تھا کہ جان کی دیت سو اونٹ ہیں، اور ناک کی جب پوری کاٹی جائے سو اونٹ ہیں، اور مامومہ میں تیسرا حصّہ دیت کا ہے، اور جائفہ میں بھی تیسرا حصّہ دیت کا ہے، اور آنکھ کی دیت پچاس اونٹ ہیں، اور ہاتھ کے بھی پچاس، اور پیر کے بھی پچاس، اور ہر انگلی کے دس اونٹ، اور ہر دانت کے پانچ اونٹ، اور موضحہ کی دیت پانچ اونٹ ہیں۔

تخریج الحدیث: «مرفوع صحيح لغيره، وأخرجه النسائي فى «المجتبیٰ» برقم: 4857، وابن حبان فى «صحيحه» برقم: 6559، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 1450، 1451، والنسائي فى «الكبریٰ» برقم: 7029، والدارمي فى «مسنده» برقم: 1661، والبيهقي فى «سننه الكبير» برقم: 411، 1501، 7355، 7366، 7392، 7483، وأخرجه عبد الرزاق فى «مصنفه» برقم: 17314، فواد عبدالباقي نمبر: 43 - كِتَابُ الْعُقُولِ-ح: 1»