موطا امام مالك رواية يحييٰ
كِتَابُ الْقَسَامَةِ -- کتاب: قسامت کے بیان میں
2. بَابُ مَنْ تَجُوزُ قَسَامَتُهُ فِي الْعَمْدِ مِنْ وُلَاةِ الدَّمِ
خون کے وارثوں میں سے کن کن لوگوں سے قسم لینی چاہیے
امام مالک رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اگر کئی آدمی مل کر ایک آدمی کو مار ڈالیں اس طرح کہ وہ سب کی ضربوں سے اسی وقت مرے تو سب قصاصاً قتل کیے جائیں گے، اور جو بعد کئی دن کے مرے تو قسامت واجب ہوگی، اس صورت میں قسامت کی وجہ سے صرف ایک شخص ان لوگوں میں سے قتل کیا جائے گا، کیونکہ ہمیشہ قسامت سے ایک ہی شخص مارا جاتا ہے۔

تخریج الحدیث: «فواد عبدالباقي نمبر: 44 - كِتَابُ الْقَسَامَةِ-ح: 2ق4»