مسند الشهاب
احادیث 1 سے 200
17. الْقُرْآنُ هُوَ الدَّوَاءُ
قرآن دواء ہے
حدیث نمبر: 28
28 - حَدَّثَ أَبُو الْحَسَنِ، مُحَمَّدُ بْنُ الْمُفْلِسِ، ثنا الْحَسَنُ بْنُ رَشِيقٍ، ثنا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَسَنُ بْنُ عَلِيٍّ الْحُسَيْنِيُّ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى الْأَوْدِيُّ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُتْبَةَ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَلِيُّ بْنُ ثَابِتٍ الدَّهَّانُ، عَنْ سُعَادٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْقُرْآنُ هُوَ الدَّوَاءُ»
سیدنا علی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: قرآن دواء ہے۔

تخریج الحدیث: إسناده ضعيف جدا، حارث سخت ضعیف ہے اس میں اور بھی علتیں ہیں۔

وضاحت: فائدہ: روایت مذکوره اگر چه ضعیف ہے تاہم یہ بات برحق ہے کہ قرآن مجید دواء ہے اور ہر طرح کی بیماریوں کے لیے شفا ہے۔ اللہ تعالی کا فرمان ہے: اور ہم قرآن میں سے تھوڑا تھوڑا نازل کرتے ہیں جو مومنوں کے لیے سراسر شفا اور رحمت ہے۔ (بنی اسرائیل: (92) دوسری جگہ ارشاد ہے: فرمادیجیے: یہ (قرآن): مومنوں کے لیے ہدایت اور شفاء ہے۔ (حم السجده: 44) لیکن یہ یادر ہے کہ یہ شفا آیات لٹکانے یا انہیں دھو کر پینے میں نہیں۔