مسند الشهاب
احادیث 1 سے 200
24. الْبَرَكَةُ مَعَ أَكَابِرِكُمْ
برکت تمہارے بڑوں کے ساتھ ہے
حدیث نمبر: 37
37 - أنا أَبُو الْعَبَّاسِ أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ أَبِي الْعَوَّامِ، ثنا عَلِيُّ بْنُ الْعَبَّاسِ الْإِسْكَنْدَرَانِيُّ، بِمَكَّةَ، ثنا أَبُو جَعْفَرٍ الطَّحَاوِيُّ، ثنا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي دَاوُدَ، ثنا الْخَطَّابُ بْنُ عُثْمَانَ الْفَوْزِيُّ، ثنا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «الْبَرَكَةُ مَعَ أَكَابِرِكُمْ»
سيدنا عبدالله بن عباس رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: برکت تمہارے بڑوں کے ساتھ ہے۔

تخریج الحدیث: «صحيح، أخرجه ابن حبان فى «صحيحه» برقم: 560، والضياء المقدسي فى " «الأحاديث المختارة» ‏‏‏‏ برقم: 352، والحاكم فى «مستدركه» برقم: 210، والطبراني فى «الأوسط» برقم: 8991» صحيح على شرط البخاري، البدر المنير في تخريج الأحاديث والآثار الواقعة في الشرح الكبير: (5 / 254)

وضاحت: تشریح -برکت تمہارے بڑوں کے ساتھ ہے۔ مطلب یہ ہے کہ اپنے بڑوں، بزرگوں اور اکابرین کا ادب و احترام کرو، ان کی رائے اور تجربے سے فائدہ اٹھاؤ اور انہیں مقدم رکھو کیونکہ وہ تمہارے لیے خیر و برکت کا باعث ہیں۔ بڑوں میں اہل علم و دانش اور اس کے ساتھ ساتھ وہ لوگ بھی شامل ہیں جو عمر میں بڑے ہوں کیونکہ عمر میں زیادتی کی بنا پر وہ نیک اعمال میں بھی آگے ہوتے ہیں اور ان کا تجربہ بھی زیادہ ہوتا ہے۔