مسند الشهاب
احادیث 1 سے 200
108. الْغَيْرَةُ مِنَ الْإِيمَانِ
غیرت ایمان میں سے ہے
حدیث نمبر: 154
154 - أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ الصَّفَّارُ، أبنا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جَامِعٍ، ثنا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الرَّقَاشِيُّ، ثنا أَبُو مَرْحُومٍ، ثنا زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْغَيْرَةُ مِنَ الْإِيمَانِ، وَالْمِرَاءُ مِنَ النِّفَاقِ» قَالَ: فَقَالَ رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ الْكُوفَةِ لِزَيْدٍ: مَا الْمِرَاءُ؟ قَالَ: الَّذِي لَا يَغَارُ يَا عِرَاقِيُّ. هَكَذَا وَقَعَ فِي هَذَا الْحَدِيثِ الْمِرَاءُ بِالرَّاءِ. وَالَّذِي رَوَاهُ أَبُو عُبَيْدٍ الْمَذَّاءُ بِالذَّالِ قَالَ: وَرُوِيَ الْمِذَالُ بِالذَّالِ وَاللَّامِ، وَالْمَحْفُوظُ هُوَ الْأَوَّلُ، وَهُوَ أَنْ يُدْخِلَ الرَّجُلُ عَلَى أَهْلِهِ الرِّجَالَ. وَيُقَالُ لَهُ: الْقُنْذُعُ وَالدَّيُّوثُ، وَهُمَا كَلِمَتَانِ سُرْيَانِيَّتَانِ وَهُوَ مَأْخُوذٌ مِنَ الْمَذْي لِأَنَّهُمْ يُمَاذِي بَعْضُهُمْ بَعْضًا. فَأَمَّا الْمِذَالُ بِاللَّامِ فَهُوَ مِنْ قَوْلِهِمْ مَذَلَ الرَّجُلُ بُسْرَهُ يَمْذُلُ إِذَا قَلِقَ بِهِ حَتَّى يُظْهِرَهُ قَالَ الْقَاضِي أَبُو عَبْدِ اللَّهِ: وَالصَّحِيحُ الْمَذَّاءُ بِالذَّالِ الْمُعْجَمَةِ وَالْمِرَاءُ بِالرَّاءِ إِنَّمَا هُوَ غَلَطٌ مِنَ الْكَاتِبِ
سیدنا ابوسعید خدری رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: غیرت ایمان میں سے ہے اور مراء نفاق میں سے ہے راوی کہتا ہے کہ اہل کوفہ میں سے ایک شخص نے (راوی حدیث) زید بن اسلم سے کہا: مراء کیا ہے؟ انہوں نے کہا: بے غیرتی کرنا، اے عراقی!
اس حدیث میں لفظ مراء اسی طرح ر کے ساتھ آیا ہے اور وہ جو ابوعبید نے مذاء ذال کے ساتھ روایت کیا ہے، وہ کہتے ہیں کہ یہ مذال ذال اور لام کے ساتھ بھی مردی ہے۔ لیکن درست پہلا ہی ہے۔ اور اس (مذاء) کا مطلب یہ ہے کہ مرد اپنی بیوی پر دوسرے مردوں کو داخل کرے اور ایسے (بے غیرت) مرد کو قند ی اور دیوث کہا جاتا ہے اور یہ دونوں کلمے سریانی زبان کے ہیں اور لفظ مذاء مذی سے ماخوذ ہے کیونکہ وہ ایک دوسرے سے بے غیرتی کرتے ہیں۔ اور ہا لفظ مذال لام کے ساتھ تو یہ ان کے اس قول سے ہے آدمی کا تنگ آکر بھید کھول دینا۔ (یہ لفظ اس وقت بولتے ہیں) جب کوئی شخص بے چین اور تنگ آکر کوئی راز فاش کر دے۔ قاضی ابوعبداللہ کہتے ہیں: صحیح لفظ مذاء ذال معجم کے ساتھ ہے اور مراء راء کے ساتھ جو ہے وہ کاتب کی غلطی ہے۔

تخریج الحدیث: «إسناده ضعيف، وأخرجه السنن الكبرى للبيهقي: 10/ 425» ابومرحوم مجہول ہے۔