مسند الشهاب
احادیث401 سے 600
348. مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ فَرَأَى خَيْرًا مِنْهَا فَلْيُكَفِّرْ عَنْ يَمِينِهِ، ثُمَّ لِيَفْعَلَ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ
جو شخص کسی (کام کو کرنے یا نہ کرنے) پر قسم کھائے پھر اس سے کوئی بہتر صورت دیکھے تو اسے چاہیے کہ اپنی قسم کا کفارہ ادا کرے پھر اس بہتر صورت کو اختیار کر لے
حدیث نمبر: 519
519 - وَبِهِ نا عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ، نا يَحْيَى، نا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنِ الْأَخْنَسِ، نا عَمْرُو بْنُ شُعَيْبٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ حَلَفَ عَلَى يَمِينٍ فَرَأَى غَيْرَهَا خَيْرًا مِنْهَا وَلْيُكَفِّرْ يَمِينَهُ وَلْيَأْتِ الَّذِي هُوَ خَيْرٌ»
سیدنا عبد اللہ بن عمر و رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ بے شک رسول الله صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: جو شخص کسی کام پر قسم کھالے پھر اس کے برعکس اس سے بہتر صورت دیکھے اور اسے چاہیے کہ اپنی قسم کا کفارہ دے اور اس بہتر صورت کو اختیار کرے۔

تخریج الحدیث: «إسناده حسن، وأخرجه النسائي: 3812، وابن ماجه: 2111، وابن حبان: 4347، وأحمد فى «مسنده» برقم: 7026»