الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح مسلم کل احادیث 3033 :ترقیم فواد عبدالباقی
صحيح مسلم کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح مسلم
حج کے احکام و مسائل
The Book of Pilgrimage
9. باب مَا يُنْدَبُ لِلْمُحْرِمِ وَغَيْرِهِ قَتْلُهُ مِنَ الدَّوَابِّ فِي الْحِلِّ وَالْحَرَمِ:
9. باب: حل اور حرم میں محرم اور غیر محرم کے لیے جن جانوروں کا مارنا جائز ہے۔
حدیث نمبر: 2861
پی ڈی ایف بنائیں اعراب
حدثنا هارون بن سعيد الايلي ، واحمد بن عيسى ، قالا: اخبرنا ابن وهب ، اخبرني مخرمة بن بكير ، عن ابيه ، قال: سمعت عبيد الله بن مقسم ، يقول: سمعت القاسم بن محمد ، يقول: سمعت عائشة زوج النبي صلى الله عليه وسلم، تقول: سمعت رسول الله صلى الله عليه وسلم، يقول: " اربع كلهن فاسق يقتلن في الحل والحرم: الحداة والغراب والفارة والكلب العقور "، قال: فقلت للقاسم: افرايت الحية؟، قال: " تقتل بصغر لها ".حَدَّثَنَا هَارُونُ بْنُ سَعِيدٍ الْأَيْلِيُّ ، وَأَحْمَدُ بْنُ عِيسَى ، قَالَا: أَخْبَرَنَا ابْنُ وَهْبٍ ، أَخْبَرَنِي مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، قَالَ: سَمِعْتُ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ مِقْسَمٍ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ الْقَاسِمَ بْنَ مُحَمَّدٍ ، يَقُولُ: سَمِعْتُ عَائِشَةَ زَوْجَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، تَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، يَقُولُ: " أَرْبَعٌ كُلُّهُنَّ فَاسِقٌ يُقْتَلْنَ فِي الْحِلِّ وَالْحَرَمِ: الْحِدَأَةُ وَالْغُرَابُ وَالْفَأْرَةُ وَالْكَلْبُ الْعَقُورُ "، قَالَ: فَقُلْتُ لِلْقَاسِمِ: أَفَرَأَيْتَ الْحَيَّةَ؟، قَالَ: " تُقْتَلُ بِصُغْرٍ لَهَا ".
قاسم بن محمد کہتے ہیں میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی اہلیہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا سے سنا وہ کہہ رہی تھیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے ہو ئے سنا: "چار جانور ہیں سبھی ایذا دینے والے ہیں۔وہ حدود حرم سے باہر اورحرم میں (جہاںپائے جا ئیں) قتل کر دیے جا ئیں، چیل کوا چوہا اور کا ٹنے والا کتا (عبید اللہ بن مقسم نے) کہا: میں نے قاسم سے کہا آپ کا سانپ کے بارے میں کہا خیال ہے؟انھوں نے جواب دیا: اسے اس کے چھوٹے پن (گھٹیا رویے) کی بنا پر قتل کیا جا ئے گا (جو اس میں ہے)
حضرت عائشہ رضی اللہ تعالیٰ عنھا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: چار جانور سب کے سب فاسق ہیں، ان کو حِل اور حرم میں قتل کر دیا جائے، چیل، کوا، چوہا اور باؤلا کتا۔ عبیداللہ بن مقسم کہتے ہیں، میں نے قاسم سے پوچھا، سانپ کے بارے میں بتلائیے؟ اس کو، اس کی ذلت و اہانت کی بنا پر مارا جائے۔
ترقیم فوادعبدالباقی: 1198
   صحيح البخاري3314عائشة بنت عبد اللهخمس فواسق يقتلن في الحرم الفأرة والعقرب والحديا والغراب والكلب العقور
   صحيح البخاري1829عائشة بنت عبد اللهخمس من الدواب كلهن فاسق يقتلهن في الحرم الغراب والحدأة والعقرب
   صحيح مسلم2861عائشة بنت عبد اللهأربع كلهن فاسق يقتلن في الحل والحرم الحدأة والغراب والفأرة والكلب العقور
   صحيح مسلم2867عائشة بنت عبد اللهخمس من الدواب كلها فواسق تقتل في الحرم الغراب والحدأة
   صحيح مسلم2862عائشة بنت عبد اللهخمس فواسق يقتلن في الحل والحرم الحية والغراب الأبقع والفأرة
   صحيح مسلم2865عائشة بنت عبد اللهخمس فواسق يقتلن في الحرم الفأرة والعقرب والغراب والحديا والكلب العقور
   صحيح مسلم2863عائشة بنت عبد اللهخمس فواسق يقتلن في الحرم العقرب والفأرة والحديا والغراب والكلب العقور
   جامع الترمذي837عائشة بنت عبد اللهخمس فواسق يقتلن في الحرم الفأرة والعقرب والغراب والحديا والكلب العقور
   سنن النسائى الصغرى2884عائشة بنت عبد اللهخمس فواسق يقتلن في الحل والحرم الغراب والحدأة والكلب العقور
   سنن النسائى الصغرى2832عائشة بنت عبد اللهخمس يقتلهن المحرم الحية والفأرة والحدأة والغراب الأبقع
   سنن النسائى الصغرى2890عائشة بنت عبد اللهخمس من الدواب كلهن فاسق يقتلن في الحل والحرم الكلب العقور
   سنن النسائى الصغرى2894عائشة بنت عبد اللهخمس فواسق يقتلن في الحرم العقرب والفأرة والغراب والكلب العقور
   سنن النسائى الصغرى2885عائشة بنت عبد اللهخمس فواسق يقتلن في الحل والحرم الحية والكلب العقور والغراب
   سنن النسائى الصغرى2891عائشة بنت عبد اللهخمس من الدواب كلها فاسق يقتلن في الحرم الغراب والحدأة والكلب
   سنن ابن ماجه3249عائشة بنت عبد اللهالحية فاسقة والعقرب فاسقة والفأرة فاسقة والغراب فاسق
   سنن ابن ماجه3087عائشة بنت عبد اللهخمس فواسق يقتلن في الحل والحرم الحية والغراب الأبقع والفأرة
   بلوغ المرام601عائشة بنت عبد الله‏‏‏‏خمس من الدواب كلهن فواسق يقتلن في الحل والحرم: العقرب والحداة والغراب والفارة والكلب العقور

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا عطا الله ساجد حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابن ماجه، تحت الحديث3249  
´کوے کا بیان۔`
ام المؤمنین عائشہ رضی اللہ عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: سانپ فاسق ہے، بچھو فاسق ہے، چوہا فاسق ہے اور کوا فاسق ہے۔‏‏‏‏ قاسم سے پوچھا گیا: کیا کوا کھایا جاتا ہے؟ کہا: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے فاسق کہنے کے بعد اسے کون کھائے گا؟۔ [سنن ابن ماجه/كتاب الصيد/حدیث: 3249]
اردو حاشہ:
فوائد و مسائل:
فاسق گناہ گار۔
بدکار اور بدمعاش کوکہتے ہیں۔
ان جانوروں کو فاسق اس لیے کہا گیا ہے کہ یہ انسان کو بہت نقصان پہنچاتے ہیں۔
   سنن ابن ماجہ شرح از مولانا عطا الله ساجد، حدیث\صفحہ نمبر: 3249   
  علامه صفي الرحمن مبارك پوري رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث بلوغ المرام 601  
´احرام اور اس کے متعلقہ امور کا بیان`
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جانوروں میں سے پانچ سب کے سب شریر ہیں۔ حل اور حرم (سب جگہوں پر) مار دیئے جائیں اور وہ ہیں بچھو، چیل، کوا، چوہا اور کاٹ کھانے والا کتا۔ (بخاری و مسلم) [بلوغ المرام/حدیث: 601]
601 لغوی تشریح:
«الدّوَابّ» با پر تشدید ہے۔ یہ «دابة» کی جمع ہے۔ ہر اس جانور کو کہتے ہیں جو زمین پر رینگتا ہے، یعنی چلتا ہے، پھر عموماً اس کا استعمال چار ٹانگوں والے جانور پر ہونے لگا۔
«فَوَاسِق» «فاسقة» کی جمع ہے اور ان کا فسق اور شر ان کی خباثت، کثرت نقصان اور موذی ہونے کی بنا پر ہے۔
«الحِدَأة» حا کے کسرہ کے ساتھ۔ «عِنبَة» کے وزن پر ہے۔ جسے چیل کہتے ہیں۔ اتنا خبیث پرندہ ہے کہ انسان کے ہاتھ سے گوشت چھین کر لے جاتا ہے۔
«العَقْرَب» بچھو۔ اس کے مفہوم میں سانپ بالاولٰی شامل ہے۔
«وَالْكَلْبُ الْعَقُور» «العقور» عین پر زبر کے ساتھ ہے، «عقر» سے مشتق ہے جس کے معنی قتل کرنا اور زخمی کرنا ہیں۔ اور اس سے ہر چیرنے پھاڑنے والا درندہ مراد ہے، جیسے شیر، چیتا، تیندوا، ریچھ اور بھیڑیا وغیرہ۔
   بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری، حدیث\صفحہ نمبر: 601   
  الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 837  
´محرم کون کون سے جانور مار سکتا ہے؟`
ام المؤمنین عائشہ رضی الله عنہا کہتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: پانچ موذی جانور ہیں جو حرم میں یا حالت احرام میں بھی مارے جا سکتے ہیں: چوہیا، بچھو، کوا، چیل، کاٹ کھانے والا کتا ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب الحج/حدیث: 837]
اردو حاشہ:
1؎:
کاٹ کھانے والے کتے سے مراد وہ تمام درندے ہیں جو لوگوں پر حملہ کر کے انہیں زخمی کر دیتے ہوں مثلاً شیر چیتا بھیڑیا وغیرہ۔
   سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 837   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.