Narrated Al-Bara bin Azib: The last verse revealed about the decease who left no descendants or ascendants: "They ask thee for the legal decision. Say: Allah directs (thus) about those who leave no descendants or ascendants as heirs. "
USC-MSA web (English) Reference: Book 18 , Number 2882
الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 2888
´جس کی اولاد نہ ہو صرف بہنیں ہوں۔` براء بن عازب رضی اللہ عنہما کہتے ہیں کلالہ کے سلسلے میں آخری آیت جو نازل ہوئی ہے وہ: «يستفتونك قل الله يفتيكم في الكلالة» ہے ۱؎۔ [سنن ابي داود/كتاب الفرائض /حدیث: 2888]
فوائد ومسائل: حضرت ابن عباس ؓ کی روایت میں ہے کہ آخری آیت جو نبی ﷺ پر ناز ل ہوئی وہ سود کےمتعلق تھی، جبکہ ا س حدیث میں کلالہ کی آیت کا ذکر ہے۔ تو ان میں کوئی تعارض نہیں، اس طرح کہ دونوں آیتیں اپنے اپنے موضوع میں آخری ہیں۔
سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 2888