الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن ابي داود کل احادیث 5274 :حدیث نمبر
سنن ابي داود
کتاب: قرآن کریم کی بابت لہجوں اور قراتوں کا بیان
Dialects and Readings of the Quran (Kitab Al-Huruf Wa Al-Qiraat)
حدیث نمبر: 3999
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
حدثنا زيد بن اخزم، حدثنا بشر يعني ابن عمر، حدثنا محمد بن خازم، قال: ذكر كيف قراءة جبرائل، وميكائل عند الاعمش، فحدثنا الاعمش، عن سعد الطائي، عن عطية العوفي، عن ابي سعيد الخدري، قال:" ذكر رسول الله صلى الله عليه وسلم صاحب الصور، فقال: عن يمينه جبرائل وعن يساره ميكائل".
حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ أَخْزَمَ، حَدَّثَنَا بِشْرٌ يَعْنِي ابْنَ عُمَرَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خَازِمٍ، قَالَ: ذُكِرَ كَيْفَ قِرَاءَةُ جِبْرَائِلَ، وَمِيكَائِلَ عِنْدَ الْأَعْمَشِ، فَحَدَّثَنَا الْأَعْمَشُ، عَنْ سَعْدٍ الطَّائِيِّ، عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، قَالَ:" ذَكَرَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ صَاحِبَ الصُّورِ، فَقَالَ: عَنْ يَمِينِهِ جِبْرَائِلُ وَعَنْ يَسَارِهِ مِيكَائِلُ".
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس فرشتہ کا ذکر کیا جو صور لیے کھڑا ہے تو فرمایا: اس کے داہنی جانب جبرائل ہیں اور بائیں جانب میکائل ہیں۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏تفرد بہ أبو داود، (تحفة الأشراف: 4205) (ضعیف)» ‏‏‏‏

Narrated Abu Saeed al-Khudri: The Messenger of Allah ﷺ mentioned the name of the one who will sound the trumpet (sahib as-sur) and said: On his right will be Jibra'il and on his left will be Mika'il.
USC-MSA web (English) Reference: Book 31 , Number 3988


قال الشيخ الألباني: ضعيف

قال الشيخ زبير على زئي: ضعيف
إسناده ضعيف
انظر الحديث السابق (3998)
انوار الصحيفه، صفحه نمبر 142
   سنن أبي داود3999سعد بن مالكعن يمينه جبرائل وعن يساره ميكائل

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 3999  
´باب:۔۔۔`
ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس فرشتہ کا ذکر کیا جو صور لیے کھڑا ہے تو فرمایا: اس کے داہنی جانب جبرائل ہیں اور بائیں جانب میکائل ہیں۔‏‏‏‏ [سنن ابي داود/كتاب الحروف والقراءات /حدیث: 3999]
فوائد ومسائل:
یہ روایت سندا ضعیف ہے۔
جبریل کے تلفظ میں نو لغات ہیں: (1) (2) جبریل: جیم کی زیر اور زبر کےساتھ۔
(3) جبرئل: جیم پر زبر، ہمزہ کی زیر اور لام مشدد۔
(4) جبرائل ر کے بعد الف۔
(5) جبراییل: الف کے بعد دو یا (6) جبرئیل: را کے کے بعد ہمزہ اور یا۔
(7) جبرئل: جیم اور را کی زبر ہمزہ کی زیر اور لا مخفف۔
(8) (9) جبرین۔
جیم پر زبراور زیر آخر میں نون۔
تفصیل کے لئے دیکھیے۔
(تھذیب الأسماء واللغات للنووي)
   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 3999   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.