الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
سنن ابي داود کل احادیث 5274 :حدیث نمبر
سنن ابي داود
کتاب: سنتوں کا بیان
Model Behavior of the Prophet (Kitab Al-Sunnah)
1. باب شَرْحِ السُّنَّةِ
1. باب: سنت و عقائد کی شرح و تفسیر۔
Chapter: Explanation of the Sunnah.
حدیث نمبر: 4597
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
حدثنا احمد بن حنبل، ومحمد بن يحيى، قالا: حدثنا ابو المغيرة، حدثنا صفوان. ح وحدثنا عمرو بن عثمان، حدثنا بقية، قال: حدثني صفوان نحوه، قال: حدثني ازهر بن عبد الله الحرازي، عن ابي عامر الهوزني، عن معاوية بن ابي سفيان، انه قام فينا، فقال: الا إن رسول الله صلى الله عليه وسلم قام فينا، فقال:" الا إن من قبلكم من اهل الكتاب افترقوا على ثنتين وسبعين ملة، وإن هذه الملة ستفترق على ثلاث وسبعين: ثنتان وسبعون في النار، وواحدة في الجنة وهي الجماعة، زاد ابن يحيى، وعمرو في حديثيهما: وإنه سيخرج من امتي اقوام تجارى بهم تلك الاهواء كما يتجارى الكلب لصاحبه، وقال عمرو: الكلب بصاحبه لا يبقى منه عرق ولا مفصل إلا دخله".
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ، وَمُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى، قَالَا: حَدَّثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ، حَدَّثَنَا صَفْوَانُ. ح وحَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ، حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ، قَالَ: حَدَّثَنِي صَفْوَانُ نَحْوَهُ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَزْهَرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَرَازِيُّ، عَنْ أَبِي عَامِرٍ الْهَوْزَنِيِّ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ أَبِي سُفْيَانَ، أَنَّهُ قَامَ فِينَا، فَقَالَ: أَلَا إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَامَ فِينَا، فَقَالَ:" أَلَا إِنَّ مَنْ قَبْلَكُمْ مِنْ أَهْلِ الْكِتَابِ افْتَرَقُوا عَلَى ثِنْتَيْنِ وَسَبْعِينَ مِلَّةً، وَإِنَّ هَذِهِ الْمِلَّةَ سَتَفْتَرِقُ عَلَى ثَلَاثٍ وَسَبْعِينَ: ثِنْتَانِ وَسَبْعُونَ فِي النَّارِ، وَوَاحِدَةٌ فِي الْجَنَّةِ وَهِيَ الْجَمَاعَةُ، زَادَ ابْنُ يَحْيَى، وَعَمْرٌو فِي حَدِيثَيْهِمَا: وَإِنَّهُ سَيَخْرُجُ مِنْ أُمَّتِي أَقْوَامٌ تَجَارَى بِهِمْ تِلْكَ الْأَهْوَاءُ كَمَا يَتَجَارَى الْكَلْبُ لِصَاحِبِهِ، وَقَالَ عَمْرٌو: الْكَلْبُ بِصَاحِبِهِ لَا يَبْقَى مِنْهُ عِرْقٌ وَلَا مَفْصِلٌ إِلَّا دَخَلَهُ".
ابوعامر عبداللہ بن لحی حمصی ہوزنی کہتے ہیں کہ معاویہ رضی اللہ عنہ نے ہمارے درمیان کھڑے ہو کر کہا: سنو! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان کھڑے ہوئے اور فرمایا: سنو! تم سے پہلے جو اہل کتاب تھے، بہتر (۷۲) فرقوں میں بٹ گئے، اور یہ امت تہتر (۷۳) فرقوں میں بٹ جائے گی، بہتر فرقے جہنم میں ہوں گے اور ایک جنت میں اور یہی «الجماعة» ہے۔ ابن یحییٰ اور عمرو نے اپنی روایت میں اتنا مزید بیان کیا: اور عنقریب میری امت میں ایسے لوگ نکلیں گے جن میں گمراہیاں اسی طرح سمائی ہوں گی، جس طرح کتے کا اثر اس شخص پر چھا جاتا ہے جسے اس نے کاٹ لیا ہو ۱؎۔ اور عمرو کی روایت میں «لصاحبه» کے بجائے «بصاحبه» ہے اس میں یہ بھی ہے: کوئی رگ اور کوئی جوڑ ایسا باقی نہیں رہتا جس میں اس کا اثر داخل نہ ہوا ہو۔

تخریج الحدیث: «‏‏‏‏تفرد بہ أبوداود، (تحفة الأشراف: 11425)، وقد أخرجہ: مسند احمد (4/102)، سنن الدارمی/السیر 75 (2560) (حسن)» ‏‏‏‏

وضاحت:
۱؎: جس طرح کتے کا زہر رگ و ریشہ میں سرایت کر جاتا ہے، اسی طرح بدعتیں ان کے رگ و ریشہ میں سما جاتی ہیں۔

Abu Amir al-Hawdhani said: Muawiyah bin Abi Sufiyan stood among us and said: Beware! The Messenger of ALLA H ﷺ stood among us and said: Beware! The people of the Book before were split up into seventy-two sects, and this community will be split into seventy three: seventy-two of them will go to Hell and one of them will go to Paradise, and it is the majority group. Ibn Yahya and Amr added in their version: “ There will appear among my community people who will be dominated by desires like rabies which penetrates its patient”, Amr’s version has: “penetrates its patient. There remains no vein and no joint but it penetrates it. ”
USC-MSA web (English) Reference: Book 41 , Number 4580


قال الشيخ الألباني: حسن

قال الشيخ زبير على زئي: إسناده حسن
مشكوة المصابيح (172)
   سنن أبي داود4597معاوية بن صخرمن قبلكم من أهل الكتاب افترقوا على ثنتين وسبعين ملة هذه الملة ستفترق على ثلاث وسبعين ثنتان وسبعون في النار وواحدة في الجنة وهي الجماعة سيخرج من أمتي أقوام تجارى بهم تلك الأهواء كما يتجارى الكلب لصاحبه وقال الكلب بصاحبه لا يبقى منه
   مشكوة المصابيح172معاوية بن صخرثنتان وسبعون في النار وواحدة في الجنة وهي الجماعة وإنه سيخرج في امتي اقوام تتجارى بهم تلك الاهواء كما يتجارى الكلب بصاحبه لا يبقى منه عرق ولا مفصل إلا دخله

تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  حافظ زبير على زئي رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث مشكوة المصابيح 172  
´بدعتی لوگوں کی کیفیت`
«. . . ‏‏‏‏وَفِي رِوَايَةِ أَحْمَدَ وَأَبِي دَاوُدَ عَنْ مُعَاوِيَةَ: «ثِنْتَانِ وَسَبْعُونَ فِي النَّارِ وَوَاحِدَةٌ فِي الْجَنَّةِ وَهِيَ الْجَمَاعَةُ وَإِنَّهُ سَيَخْرُجُ فِي أُمَّتِي أَقْوَامٌ تَتَجَارَى بِهِمْ تِلْكَ الْأَهْوَاءُ كَمَا يَتَجَارَى الْكَلْبُ بِصَاحِبِهِ لَا يَبْقَى مِنْهُ عِرْقٌ وَلَا مَفْصِلٌ إِلَّا دخله» . . .»
. . . احمد اور ابوداؤد میں سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ بہتر (۷۲) دوزخ میں اور ایک جنت میں ہو گا (اور اس سے مراد) وہ لوگ ہیں جو (صحابہ کرام رضی اللہ عنہما) کی جماعت کی موافقت کرنے والے ہیں اور بےشک میری امت میں ایسے لوگ ظاہر ہوں گے جن میں (بدعات کی) خواہشات یوں سرایت کر جائیں گی جیسا کہ باولے کتے کی بیماری اس کے ساتھی میں منتقل ہو جاتی ہے، اس کی کوئی رگ کوئی جوڑ باقی نہیں رہتا مگر بیماری اس میں داخل ہو جاتی ہے۔ . . . [مشكوة المصابيح/كِتَاب الْإِيمَانِ: 172]

تحقیق الحدیث
اس کی سند حسن ہے۔
یہ روایت سنن ابی داود و مسند أحمد کی طرح المستدرک للحاکم [1 128 ح443] میں بھی «ازهر بن عبدالله الهوزني الحرازي عن ابي عامر عبدالله بن لحي الخمصي عن معاويه بن ابي سفيان رضي الله عنه» کی سند سے موجود ہے۔
ابوعامر عبداللہ بن لحی ثقہ مخضرم تھے۔ دیکھئے: [تقريب التهذيب: 3562]
◄ مخضرم اس تابعی کو کہتے ہیں جس نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کا زمانہ پایا ہو مگر کسی وجہ آپ سے ملاقات نہ ہو سکی ہو، لہٰذا شرف صحابیت سے محروم رہے، گویا جماعت صحابہ سے کٹ کر جماعت تابعین میں شامل ہو گئے۔
◄ ازہر بن عبداللہ کے نسب میں بڑا اختلاف ہے انہیں ازہر بن عبداللہ، ازہر بن یزید اور ازہر بن سعید بھی کہا جاتا ہے۔ دیکھئے: [تهذيب الكمال 1 165]
◄ حافظ ابن حبان نے کتاب الثقات میں انہیں ایک کے بجائے چار راوی بنا دیا ہے۔۔!
◄ ازہر بن عبداللہ کو امام عجلی وغیرہ جمہور محدثین نے ثقہ و صدوق قرار دیا ہے اور ان کا ناصبی ہونا صحیح سند کے ساتھ ثابت نہیں ہے۔
◄ جمہور محدثین جس کی توثیق کر دیں وہ راوی حسن الحدیث ہوتا ہے۔

فقہ الحدیث:
➊ امت اجابت (کلمہ گو مدعیان اسلام) میں تہتر [73] فرقے ہو جائیں گے جن میں سے بہتر جہنمی اور ایک فرقہ جنتی ہو گا۔ یہ بات دوسری احادیث سے بھی ثابت ہے۔
➋ اہل بدعت اور بدعات کی مثال اس باؤلے کتے کی طرح ہے جو کسی کو کاٹ کر باؤلا اور پاگل کر دے۔
➎ گمراه فرقے جن کے عقائد کفريه و شرکیہ تھے، جہنم میں ہمیشہ رہیں گے، جیسا کہ عام دلائل [مثلا سورہ النساء آيت: 48] سے ثابت ہے۔
➍ الجماعہ سے مراد وہ لوگ ہیں جو عقائد و اعمال وغیرہ میں جماعت صحابہ کے موافق و مطابق ہیں۔ انہیں اہل سنت و جماعت اور اہل حدیث وغیرہ کہا جاتا ہے۔ یہ لوگ کتاب و سنت اور اجماع والے راستے پر گامزن تھے اور ہیں اور یہی طائفہ منصورہ ہیں۔
➎ امت میں بدعات، شرک اور کفر کے وقوع، ظہور اور رونما ہونے کی طرف اشارہ کیا گیا ہے اور یہ بات اپنی پیش گوئی کے مطابق واقع ہو چکی ہے۔ «اعاذنا الله منها»
➏ اللہ تعالیٰ نے سیدنا محمد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو سچا رسول بنا کر بھیجا اور وحی کے ذریعے سے بعض امور غیبیہ کی اطلاع فرمائی۔
➐ حدیث بھی وحی ہے۔
➑ اہل بدعت سے دور رہنا چاہیے تاکہ ان کی بیماری سے محفوظ رہیں۔
◄ امام ایوب السختیانی رحمہ اللہ نے جب ایک شخص کو اپنی طرف آتے ہوئے دیکھا تو فرمایا تھا:
«قوموا لا يعدينا بجربه»
اٹھ جاؤ، یہ اپنی خارش (بیماری) ہمیں نہ لگا دے۔
➒ اہل بدعت کے ساتھ کوئی محبت اور نرمی نہیں بلکہ ان سے نفرت اور بغض رکھنا ایمان کی نشانی ہے۔
➓ اجماع حجت ہے۔
   اضواء المصابیح فی تحقیق مشکاۃ المصابیح، حدیث\صفحہ نمبر: 172   
  الشيخ عمر فاروق سعيدي حفظ الله، فوائد و مسائل، سنن ابي داود ، تحت الحديث 4597  
´سنت و عقائد کی شرح و تفسیر۔`
ابوعامر عبداللہ بن لحی حمصی ہوزنی کہتے ہیں کہ معاویہ رضی اللہ عنہ نے ہمارے درمیان کھڑے ہو کر کہا: سنو! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمارے درمیان کھڑے ہوئے اور فرمایا: سنو! تم سے پہلے جو اہل کتاب تھے، بہتر (۷۲) فرقوں میں بٹ گئے، اور یہ امت تہتر (۷۳) فرقوں میں بٹ جائے گی، بہتر فرقے جہنم میں ہوں گے اور ایک جنت میں اور یہی «الجماعة» ہے۔‏‏‏‏ ابن یحییٰ اور عمرو نے اپنی روایت میں اتنا مزید بیان کیا: اور عنقریب میری امت میں ایسے لوگ نکلیں گے جن میں گمراہیاں اسی طرح سمائی ہوں گی، جس طرح کتے کا اثر اس شخص پر چھا جاتا ہے جسے اس نے کاٹ لیا ہو ۱؎۔‏‏‏‏ ا۔۔۔۔ (مکمل حدیث اس نمبر پر پڑھیے۔) [سنن ابي داود/كتاب السنة /حدیث: 4597]
فوائد ومسائل:

ان احادیث میں صحابہ کرام رضی اللہ عنہ اور امت کے افراد کو متنبہ کیا گیا ہے کہ رسول اللہ صلى الله عليه وسلم نے پہلے ہی بتا دیا تھا۔


الجماعة بمعنی اجتماع دراصل اسم مصدر ہے اور ایسی قوم کے لیے بو لاگیا ہے جو آپس میں ہر طرح اکھٹے اور مجتمع ہوں۔
اهل السنة والجماعة کا نام بھی اس معنی میں ہے کہ یہ لوگ کتاب و سنت پر مجتمع ہیں اور ان میں ایسا افتراق نہیں ہے کہ ایک دوسرے کو گمراہ قرار دیتے پھریں۔
شیخ جیلانی ؒ نے الجماعہ سے مراد جماعت صحابہ کے متبع لوگ بیان کیا ہے۔
کیونکہ صحابہ کے زمانے میں صرف اور صرف کتاب و سنت پر سب اکھٹے تھے۔
اہواء اور بدعات تو ایک طرف کسی فقہی مکتب فکر کا وجود بھی نہیں تھا۔


اهل السنة والجماعة وہی ایک فرقہ ہے جو بزبان رسالت نجات یافتہ ہے۔
جب لوگ تفرقے کے اسباب سے باز آجائیں تو ان میں اتفاق واتحاد آجاتا ہے اور پھر وہ الجماعة بنتے ہیں۔
تفرقہ کا بنیادی سبب اور سنت صحیحہ کو چھوڑ کر بدعات کی پیروی کرنا ہے۔

   سنن ابی داود شرح از الشیخ عمر فاروق سعدی، حدیث\صفحہ نمبر: 4597   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.