الشیخ ڈاکٹر عبد الرحمٰن فریوائی حفظ اللہ، فوائد و مسائل، سنن ترمذی، تحت الحديث 3686
´عمر بن خطاب رضی الله عنہ کے مناقب کا بیان`
عقبہ بن عامر رضی الله عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر میرے بعد کوئی نبی ہوتا تو وہ عمر بن خطاب ہوتے“ ۱؎۔ [سنن ترمذي/كتاب المناقب/حدیث: 3686]
اردو حاشہ:
وضاحت:
1؎:
اس حدیث سے جہاں یہ ثابت ہوتا ہے کہ عمر رضی اللہ عنہ نہایت فہم وفراست اورالٰہی الہام سے بہرہ ور ہیں وہاں یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ نبی مصطفی ﷺ کے بعد کوئی نبی نہیں ہو گا،
ورنہ کسی اور سے پہلے عمر ہی ہوتے۔
سنن ترمذي مجلس علمي دار الدعوة، نئى دهلى، حدیث\صفحہ نمبر: 3686