الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:3924
3924. حضرت براء ؓ سے روایت ہے، انہوں نے فرمایا کہ سب سے پہلے ہمارے پاس حضرت مصعب بن عمیر ؓ اور حضرت ابن ام مکتوم ؓ تشریف لائے۔ پھر ہمارے ہاں حضرت عمار بن یاسر ؓ اور حضرت بلال ؓ کی آمد ہوئی۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:3924]
حدیث حاشیہ:
موسیٰ بن عقبہ نے ذکر کیا ہے کہ مدینہ طیبہ میں سب سے پہلے حضرت ابو سلمہ بن عبدالاسد ؓ تشریف لائے جبکہ اس حدیث میں حضرت مصعب بن عمیر ؓ کے پہلے آنے کا ذکر ہے دراصل حضرت ابو سلمہ ؓ مدینہ طیبہ میں اقامت کے لیے مکہ مکرمہ سے نہیں نکلے تھے بلکہ مشرکین کے خوف سے بھاگ آئے تھے جبکہ حضرت مصعب بن عمر ؓ میں اقامت کرنے اور اہل مدینہ کو دینی تعلیم دینے کے لیے آئے تھے۔
ان میں سے ہر ایک کی جہت اولیت مختلف ہے۔
(عمدة القاري: 1/647)
واللہ اعلم۔
هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 3924