الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: مشروبات کے بیان میں
The Book of Drinks
3. بَابُ نَزَلَ تَحْرِيمُ الْخَمْرِ وَهْيَ مِنَ الْبُسْرِ وَالتَّمْرِ:
3. باب: شراب کی حرمت جب نازل ہوئی تو وہ کچی اور پکی کھجوروں سے تیار کی جاتی تھی۔
(3) Chapter. Prohibition of alcoholic drinks have been revealed and these drinks are prepared from unripe and ripe dates.
حدیث نمبر: 5584
پی ڈی ایف بنائیں مکررات اعراب English
حدثنا محمد بن ابي بكر المقدمي، حدثنا يوسف ابو معشر البراء، قال: سمعت سعيد بن عبيد الله، قال: حدثني بكر بن عبد الله، ان انس بن مالك حدثهم" ان الخمر حرمت" والخمر يومئذ البسر والتمر.حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ، حَدَّثَنَا يُوسُفُ أَبُو مَعْشَرٍ الْبَرَّاءُ، قَالَ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ عُبَيْدِ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنِي بَكْرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ حَدَّثَهُمْ" أَنَّ الْخَمْرَ حُرِّمَتْ" وَالْخَمْرُ يَوْمَئِذٍ الْبُسْرُ وَالتَّمْرُ.
ہم سے محمد بن ابی بکر مقدمی نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے یوسف ابومعشر براء نے بیان کیا، انہوں نے کہا کہ میں نے سعید بن عبداللہ سے سنا، انہوں نے کہا کہ مجھ سے بکر بن عبداللہ نے بیان کیا اور انہوں نے کہا کہ مجھ سے انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ جب شراب حرام کی گئی تو وہ کچی اور پختہ کھجوروں سے تیار کی جاتی تھی۔

Narrated Anas bin Malik: Alcoholic drinks were prohibited. At that time these drinks used to be prepared from unripe and ripe dates.
USC-MSA web (English) Reference: Volume 7, Book 69, Number 490


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 5584  
5584. سیدنا انس بن مالک ؓ ہی سے ایک دوسری روایت ہے انہوں نے بیان کیا کہ جب شراب حرام کی گئی تو وہ کچی اور پکی کھجوروں سے تیار کی جاتی تھی۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:5584]
حدیث حاشیہ:
ان احادیث صحیحہ سے معلوم ہوا کہ عرب زمانہ جاہلیت میں خام اور پختہ کھجوروں کی شراب کو بہت زیادہ مرغوب رکھتے تھے اور یہ کھجور بکثرت پائی جاتی تھی جس کی شراب بڑی عمدہ ہوتی تھی جس کو اللہ نے حرام کر دیا۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 5584   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:5584  
5584. سیدنا انس بن مالک ؓ ہی سے ایک دوسری روایت ہے انہوں نے بیان کیا کہ جب شراب حرام کی گئی تو وہ کچی اور پکی کھجوروں سے تیار کی جاتی تھی۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:5584]
حدیث حاشیہ:
(1)
زمانۂ جاہلیت میں عرب لوگ خام (کچی)
اور پختہ کھجوروں سے تیار کی ہوئی شراب بہت پسند کرتے تھے۔
چونکہ وہاں کھجوروں کی کثرت تھی، اس لیے وہ انہی سے کشید کرتے تھے اور ان سے تیار شدہ شراب بھی بڑی عمدہ ہوتی تھی جسے اللہ تعالیٰ نے حرام کر دیا، پھر تعمیل ارشاد کے وقت یہ منظر تھا کہ مدینہ طیبہ کے گلی کوچوں میں شراب پانی کی طرح بہہ رہی تھی۔
ایک روایت میں ہے کہ حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے فرمایا:
اٹھو اور ان مٹکوں کو توڑ دو۔
حضرت انس کہتے ہیں کہ میرے پاس ہاون دستہ پڑا تھا، میں نے وہی گھڑوں کی نچلی جانب مارا اور شراب کو بہا دیا۔
(صحیح البخاري، أخبار الآحاد، حدیث: 7253) (2)
بہرحال حضرت انس رضی اللہ عنہ سے جو شراب کے متعلق صحیح روایات ملتی ہیں ان سے معلوم ہوتا ہے کہ اس وقت شراب کچی پکی کھجوروں سے تیار کی جاتی تھی۔
اس سے اہل کوفہ کی تردید ہوتی ہے جن کا موقف ہے کہ خمر صرف انگور کی شراب کو کہا جاتا ہے اور جو اس کے علاوہ دوسری چیزوں سے تیار کی جائے وہ خمر نہیں ہے۔
اہل کوفہ کا یہ موقف لغت عرب، سنت صحیحہ اور اقوال صحابہ کے خلاف ہے۔
واللہ أعلم
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 5584   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.