الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
صحيح البخاري کل احادیث 7563 :حدیث نمبر
صحيح البخاري
کتاب: خوابوں کی تعبیر کے بیان میں
The Book of The Interpretation of Dreams
11. بَابُ رُؤْيَا اللَّيْلِ:
11. باب: رات کے خواب کا بیان۔
(11) Chapter. Night dreams.
حدیث نمبر: 7000
پی ڈی ایف بنائیں اعراب English
حدثنا يحيى، حدثنا الليث، عن يونس، عن ابن شهاب، عن عبيد الله بن عبد الله، ان ابن عباس، كان يحدث ان رجلا اتى رسول الله صلى الله عليه وسلم، فقال: إني اريت الليلة في المنام وساق الحديث، وتابعه سليمان بن كثير، وابن اخي الزهري، وسفيان بن حسين، عن الزهري، عن عبيد الله، عن ابن عباس، عن النبي صلى الله عليه وسلم، وقال الزبيدي، عن الزهري،عن عبيد الله، ان ابن عباس، او ابا هريرة، عن النبي صلى الله عليه وسلم، وقال شعيب، وإسحاق بن يحيى، عن الزهري، كان ابو هريرة، يحدث عن النبي صلى الله عليه وسلم، وكان معمر لا يسنده حتى كان بعد.حَدَّثَنَا يَحْيَى، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ، كَانَ يُحَدِّثُ أَنَّ رَجُلًا أَتَى رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: إِنِّي أُرِيتُ اللَّيْلَةَ فِي الْمَنَامِ وَسَاقَ الْحَدِيثَ، وَتَابَعَهُ سُلَيْمَانُ بْنُ كَثِيرٍ، وَابْنُ أَخِي الزُّهْرِيِّ، وَسُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ الزُّبَيْدِيُّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ،عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، أَنَّ ابْنَ عَبَّاسٍ، أَوْ أَبَا هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَقَالَ شُعَيْبٌ، وَإِسْحَاقُ بْنُ يَحْيَى، عَنِ الزُّهْرِيِّ، كَانَ أَبُو هُرَيْرَةَ، يُحَدِّثُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَكَانَ مَعْمَرٌ لَا يُسْنِدُهُ حَتَّى كَانَ بَعْدُ.
ہم سے یحییٰ نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے لیث بن سعد نے بیان کیا، ان سے یونس نے بیان کیا، ان سے ابن شہاب نے بیان کیا، ان سے عبیداللہ بن عبداللہ نے کہ عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ ایک صاحب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں آئے اور کہا کہ میں نے رات کو خواب دیکھا ہے اور انہوں نے واقعہ بیان کیا اور اس روایت کی متابعت سلیمان بن کثیر، زہری کے بھتیجے اور سفیان بن حسین نے زہری سے کی، ان سے عبیداللہ نے بیان کیا اور ان سے عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما نے بیان کیا انہوں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے روایت کیا، اور زبیدی نے زہری سے بیان کیا، ان سے عبیداللہ نے اور ان سے ابن عباس اور ابوہریرہ رضی اللہ عنہما نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے اور شعیب اور اسحاق بن یحییٰ نے زہری سے بیان کیا کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے تھے، اور معمر نے اسے متصلاً نہیں بیان کیا لیکن بعد میں متصلاً بیان کرنے لگے تھے۔

Narrated Ibn `Abbas: About a man who came to Allah's Apostle and said, "I was shown in a dream last night..." Then Ibn `Abbas mentioned the narration.
USC-MSA web (English) Reference: Volume 9, Book 87, Number 129


تخریج الحدیث کے تحت حدیث کے فوائد و مسائل
  مولانا داود راز رحمه الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري: 7000  
7000. حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی ﷺ کے پاس آیا اور اس نے کہا: میں نے آج رات ایک خواب دیکھا ہے پھر اس حدیث کو بیان کیا۔ اس روایت کی متابعت سلیمان بن کثیر، زہری کے بھتیجے ابو سفیان بن حسین بن زہری سے کی ہے انہوں نے عبیداللہ سے انہوں نے اب سفیان ؓ سے بیان کیا اور انہوں نے نبی ﷺ سے روایت ہے کیا ہے۔ زبیدی نے زہری سے بیان کیا، ان سے عبید اللہ نے ان سے ابن عباس ؓ یا ابو ہریرہ ؓ نے بیان کیا ہے، وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں۔ شعیب اور اسحاق بن یحییٰ نے زہری سے بیان کیا کہ حضرت ابو ہریرہ ؓ اس حدیث کو نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں۔ حضرت معمر پہلے اسے سند کے ساتھ بیان نہیں کرتے تھے لیکن اس کے بعد سند کے ساتھ ذکر کرنے لگے تھے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:7000]
حدیث حاشیہ:
پورا واقعہ آگے باب میں من لم یری الرؤ یا لأول عابر الخ‘ میں مذکور ہے۔
   صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز، حدیث\صفحہ نمبر: 7000   
  الشيخ حافط عبدالستار الحماد حفظ الله، فوائد و مسائل، تحت الحديث صحيح بخاري:7000  
7000. حضرت ابن عباس ؓ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نبی ﷺ کے پاس آیا اور اس نے کہا: میں نے آج رات ایک خواب دیکھا ہے پھر اس حدیث کو بیان کیا۔ اس روایت کی متابعت سلیمان بن کثیر، زہری کے بھتیجے ابو سفیان بن حسین بن زہری سے کی ہے انہوں نے عبیداللہ سے انہوں نے اب سفیان ؓ سے بیان کیا اور انہوں نے نبی ﷺ سے روایت ہے کیا ہے۔ زبیدی نے زہری سے بیان کیا، ان سے عبید اللہ نے ان سے ابن عباس ؓ یا ابو ہریرہ ؓ نے بیان کیا ہے، وہ نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں۔ شعیب اور اسحاق بن یحییٰ نے زہری سے بیان کیا کہ حضرت ابو ہریرہ ؓ اس حدیث کو نبی ﷺ سے بیان کرتے ہیں۔ حضرت معمر پہلے اسے سند کے ساتھ بیان نہیں کرتے تھے لیکن اس کے بعد سند کے ساتھ ذکر کرنے لگے تھے۔ [صحيح بخاري، حديث نمبر:7000]
حدیث حاشیہ:

اس متابعت کو امام مسلم رحمۃ اللہ علیہ نے بیان کیا ہے جس کے الفاظ یہ ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے صحابہ کرام رضوان اللہ عنھم اجمعین سے فرماتے تھے:
تم میں سے جس نے خواب دیکھا ہووہ بیان کرے، میں اس کی تعبیر کرتا ہوں۔
ایک آدمی نے کہا:
اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم! آج رات میں نے ایک خواب دیکھا ہے۔
۔
۔
(صحیح مسلم، الرؤیا، حدیث: 5928(2269)

امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے انتہائی اختصار کے ساتھ اس حدیث کو بیان کیا ہے کیونکہ اس میں رات کے وقت خواب دیکھنے کا ذکر تھا، اس کی مکمل وضاحت ہم آئندہ حدیث: 7046 میں کریں گے۔
بإذن اللہ تعالیٰ۔
   هداية القاري شرح صحيح بخاري، اردو، حدیث\صفحہ نمبر: 7000   


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.