سنن ترمذي کل احادیث 3956 :حدیث نمبر
سوانح حیات امام ترمذی رحمہ اللہ
سوانح حیات:​
طلب حدیث کے لیے بلاد اسلامیہ کا سفر:

محدثین کے طریقہ کے مطابق امام ترمذی نے احادیث کی روایت و تحصیل کے لئے بلاد اسلامیہ کے علمی مراکز کا سفر کیا، اور حجاز (مکہ مکرمہ و مدینہ منورہ)، بغداد (عراق) جزیرہ، بصرہ، واسط اور خراسان وغیرہ کے علماء سے بکثرت سماع حدیث کیا، مصر اور شام نہ جا سکے۔

حافظ ذہبی اور ابن حجر کہتے ہیں: امام ترمذی نے بلاد اسلامیہ کا سفر کیا، اور خراسانی، عراقی اور حجازی وغیرہ رواۃ کی ایک بڑی تعداد سے سماع حدیث کیا، امام ترمذی نے نیساپور، مرواور اصبہان وغیرہ کے محدثین کی خدمت میں حاضر ہو کر ان سے استفادہ کیا۔


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.