شمائل ترمذي کل احادیث 417 :حدیث نمبر
سوانح حیات امام ترمذی رحمہ اللہ
امام ترمذی کے علم و فضل اور قوت حافظہ کے بارے میں علماء اور محدثین کے اقوال:​
امام ابن حبان:
امام ابن حبان اپنی کتاب الثقات میں امام ترمذی رحمہ اللہ کے بارے میں فرماتے ہیں: یہ ان ائمہ حدیث میں سے ہیں جنہوں نے احادیث جمع کیں، علم حدیث میں کتابیں لکھیں، احادیث کو حفظ کیا اور اس کا مذاکرہ کیا۔ [الثقات، تذكرة الحفاظ، نكت الهميان للصفدي، تهذيب الكمال]