سوانح حیات:
علم حدیث میں کمال و امتیاز::
علم حدیث سے ان کو خاص تعلق تھا اور وہ اکابر محدثین اور نامور حفاظ میں شمار کیے جاتے ہیں، خلیلی کا بیان ہے کہ وہ ”شہنشاہِ حدیث تھے۔“ حدیثوں کے نشر و اشاعت، درس و مذاکرہ، حفظ و ضبط اور حزم و احتیاط کے لیے ان کی ذات بڑی اہمیت اور شہرت رکھتی ہے، ذیل میں ان کی چند خصوصیات کا ذکر کیا جاتا ہے۔