الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مسند عبدالرحمن بن عوف کل احادیث 52 :حدیث نمبر
سوانح حیات احمد بن محمد بن عیسیٰ البرتی رحمہ اللہ
سوانح حیات​:​
طلب علم:
امام برتی نے فقہ کا علم ابوسلیمان موسیٰ بن سلیمان الجوزجانی، محمد بن الحسن الشیبانی کے شاگرد سے حاصل کیا اور اسی سے محمد بن حسن الشیبانی کی کتب روایت کیں۔ اس کے بعد علم حدیث کی طرف متوجہ ہوئے۔ اہل بغداد، اہل کوفہ اور اہل بصرہ سے بھی کافی علم روایت کیا۔ آپ محدث بھی تھے اور فقیہ بھی۔ حنفی مذہب کے ساتھ تعلق رکھتے تھے لیکن اس کے باوجود امام احمد بن حنبل رحمہ اللہ، جو کہ اپنے زمانے کے امام المحدثین کہلائے جاتے تھے، سے مسائل دریافت کیا کرتے تھے۔ طبقات حنابلہ کی کتب میں امام احمد رحمہ اللہ سے کیے ہوئے سوالات کا ذکر موجود ہے۔ ابن ابی یعلیٰ نے ان میں سے دو سوالوں کا ذکر فرمایا ہے جن سے ان کی فقاہت اور معرفت بالحدیث کی دلیل ملتی ہے۔


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.