الحمدللہ ! قرآن پاک روٹ ورڈ سرچ اور مترادف الفاظ کی سہولت پیش کر دی گئی ہے۔

 
مسند عبدالرحمن بن عوف کل احادیث 52 :حدیث نمبر
سوانح حیات احمد بن محمد بن عیسیٰ البرتی رحمہ اللہ
سوانح حیات​:​
امام برتی محدثین کی نظر میں:
➊ امام برتی کے بارے میں امام دارقطنی نے کہا ہے کہ یہ ثقہ ہیں۔
➋ احمد بن کامل نے کہا: اسماعیل قاضی قضاء، روایت اور عدالت میں اپنے تمام ساتھیوں پر امام برتی کو ترجیح دیتے تھے۔
➌ طلحہ بن محمد بن جعفر نے کہا: برتی دین اور پارسائی کے اعتبار سے پسندیدہ لوگوں میں شمار کیے جاتے تھے۔
➍ خطیب بغدادی نے «ثقةٌ ثبتٌ حجةٌ» کے الفاظ استعمال کیے ہیں۔ اور مزید فرمایا کہ برتی صلح اور عبادت گزاری کی نصیحت کیا کرتے تھے۔
➎ ابن ابی یعلی نے کہا کہ برتی دین دار، پارسا اور پاک دامن تھے۔
➏ حافظ ذہبی نے سیر میں ان کے بارے میں «القاضي، العلامة، الحافظ، الثقة» کے الفاظ استعال کیے ہیں۔ اور العبر میں «الفقيه، الحافظ، صاحب المسند» کے الفاظ استعمال کرتے، مزید کہا کہ وہ فقیہ، صاحبِ بصیرت، حدیث اور اس کے علل کو پہچاننے والے، زاہد اور عبادت گزار شخص تھے اور بہت زیادہ قدر و منزلت والے انسان تھے۔


http://islamicurdubooks.com/ 2005-2023 islamicurdubooks@gmail.com No Copyright Notice.
Please feel free to download and use them as you would like.
Acknowledgement / a link to www.islamicurdubooks.com will be appreciated.